ہندوستان کو 10ویں دن ملا سلور اور برانز، نودیپ نے جیولن میں جیتا سلور، سمرن نے دلایا برانز
ہندوستان کو 10ویں دن ملا سلور اور برانز، نودیپ نے جیولن میں جیتا سلور، سمرن نے دلایا برانز
نودیپ نے جیولین تھرو میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ سمرن نے خواتین کے 200 میٹر (T12) ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
نئی دہلی : پیرس پیرالمپکس 2024 میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی 10ویں دن بھی جاری رہی۔ سنیچر کی دیر رات ہندوستان نے بالترتیب جیولین اور ایتھلیٹکس میں چاندی اور کانسے کے تمغے حاصل کئے۔ نودیپ نے جیولین تھرو میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ سمرن نے خواتین کے 200 میٹر (T12) ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ پیرس پیرالمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جس میں 6 گولڈ، 10 سلور اور 13 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔
سمرن نے خواتین کے 200 میٹر (T12) ریس ایونٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے 24.75 سیکنڈ کے ساتھ کانسے کے تمغے پر قبضہ کیا۔ سمرن کا یہ تمغہ پیرس پیرالمپکس میں ہندوستان کا 28 واں تمغہ تھا۔ اس کے بعد نودیپ نے مردوں کے جیولین تھرو (F41) ایونٹ میں دوسرا مقام حاصل کرکے ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔ پیرس پیرالمپکس میں یہ ہندوستان کا 29 واں تمغہ ہے
نودیپ کی پہلی کوشش فاؤل رہی۔ دوسری کوشش میں انہوں نے 46.39 میٹر جیولن پھینکا جبکہ تیسری کوشش میں انہوں نے 47.32 میٹر جیولن پھینک کر چاندی کا تمغہ یقینی بنایا۔ پیرالمپکس کی تاریخ میں یہ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
اس سے قبل ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس نے 3 سال قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں 19 تمغے جیتے تھے۔ اس بار پیرس پیرالمپکس میں ہندوستان کے 84 پیرا کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ledger app
Keep up the fantastic work! Kalorifer Sobası odun, kömür, pelet gibi yakıtlarla çalışan ve ısıtma işlevi gören bir soba türüdür. Kalorifer Sobası içindeki yakıtın yanmasıyla oluşan ısıyı doğrudan çevresine yayar ve aynı zamanda suyun ısınmasını sağlar.