ہندوستان کی تاریخی جیت، آسٹریلیا کو اولمپک میں 52 سال بعد ہرایا
ہندوستان کی تاریخی جیت، آسٹریلیا کو اولمپک میں 52 سال بعد ہرایا
پیرس اولمپکس میں ہاکی کے اپنے آخری گروپ میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے خلاف اولمپکس میں ہندوستان کی جیت کا 52 سالہ انتظار بھی ختم ہو گیا ۔
نئی دہلی : ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت درج کی ہے۔ ہاکی کے آخری گروپ میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے خلاف اولمپکس میں ہندوستان کی جیت کا 52 سالہ انتظار بھی ختم ہو گیا ۔ ہندوستان نے اس سے پہلے 1972 میں میونخ اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم گروپ بی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
ہندوستانی ہاکی ٹیم اب 4 اگست کو کوارٹر فائنل کے مقابلے میں میدان میں اترے گی۔ ہندوستان کا مقابلہ گروپ اے کی تیسری پوزیشن والی ٹیم (A3) سے ہوگا۔ گروپ اے میں جرمنی اور برطانیہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ سکتے ہیں۔ گروپ اے سے ہالینڈ اور اسپین بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ گروپ بی میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے علاوہ بیلجیئم اور ارجنٹائن کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ بیلجیئم اس گروپ میں چاروں میچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ ہندوستان (10) دوسرے، آسٹریلیا (9) تیسرے اور ارجنٹائن (7) چوتھے نمبر پر ہے۔
ہندوستانی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز میں ہی اپنے تیور واضح کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ ہندوستان کے ارادے صاف تھے کہ وہ آسٹریلیا کو یہ میچ کسی بھی حالت میں نہیں جیتنے دیں گے۔ جس کے نتیجے میں ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں دو گول کر کے بڑی برتری حاصل کر لی۔ پہلا گول ابھیشیک نے کیا جب کہ دوسرا گول کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کیا ۔ پیرس اولمپکس میں ہرمن پریت سنگھ کا یہ پانچواں گول بھی تھا۔
ہندوستان نے ہاف ٹائم تک 2-1 کی برتری برقرار رکھی۔ حالانکہ آسٹریلیا نے ایک گول کر کے واپسی کی امیدیں پیدا کیں۔ لیکن تب تک ہندوستان ایک اور گول کر چکا تھا۔ اس بار بھی کپتان ہرمن پریت سنگھ ہی تھے جنہوں نے ہندوستان کو 3-1 سے آگے کردیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی اسٹروک کو گول میں بدل دیا۔ پیرس اولمپکس میں ہرمن پریت سنگھ کا یہ چھٹا گول شائقین کو دیکھنے کو ملا۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام تک ہندوستان کی برتری برقرار رہی۔
Привет, друзья!
Заказать документ института вы сможете у нас.
[url=http://ast-diplomas.com/kupit-diplom-kazan/]ast-diplomas.com/kupit-diplom-kazan[/url]
[url=https://prednisonecsr.online/]buy prednisone online usa[/url]