Headlines

یم انڈیاکو بارباڈوس سے باہرنکالنے کے لیے بی سی سی آئی نے کیاخاص انتظام، جانئے کب پہنچے گی چیمپئن ٹیم انڈیا؟

یم انڈیاکو بارباڈوس سے باہرنکالنے کے لیے بی سی سی آئی نے کیاخاص انتظام، جانئے کب پہنچے گی چیمپئن ٹیم انڈیا؟

روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم نے آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں ٹرافی جیتی۔ اس میچ کے بعد سے، ہندوستانی ٹیم خراب موسم اور طوفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے بارباڈوس کے ہوٹل میں پھنسی ہوئی تھی۔ اب موسم پہلے سے بہتر ہے اور ٹیم انڈیا ٹرافی کے ساتھ ہندوستان آنے والی ہے

نئی دہلی:انڈین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اب تک ہندوستان واپس نہیں آ سکی۔سنیچر کو بارباڈوس میں فائنل ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا۔ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم نے آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں ٹرافی جیتی۔ اس میچ کے بعد سے، ہندوستانی ٹیم خراب موسم اور طوفان کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے بارباڈوس کے ہوٹل میں پھنسی ہوئی تھی۔ اب موسم پہلے سے بہتر ہے اور ٹیم انڈیا ٹرافی کے ساتھ ہندوستان آنے والی ہے۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی بدھ کی شام نئی دہلی پہنچیں گے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد سے ہندوستانی شائقین اپنی چیمپئن ٹیم کا انتظار کر رہے ہیں۔ اتوار کی شام سے ہی تقریباً تین لاکھ کی آبادی والے بارباڈوس میں خراب موسم کی وجہ سے لاک ڈاؤن جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی اور مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اگلی اطلاع تک بند کر دیا گیا تھا۔ پیر کو بارباڈوس کے وزیر اعظم میا امور موٹلی نے کہا کہ اگلے 12 گھنٹوں میں ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ تین دنوں کے طوفان کے باعث پورے شہر میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ ٹیم انڈیاکے ارکان کو بھی بارباڈوس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنے کمروں میں رہنا پڑرہاہے۔

بی سی سی آئی نے ہندوستان آنے والی عالمی چیمپئن ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے چارٹرڈ طیارے کا انتظار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کوواپس لانے والی پرواز منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے بارباڈوس سے اڑان بھرے گی۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ بھی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ بارباڈوس سے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارہ پورے ہندوستانی دستے کو لے کر بدھ کی شام 7.45 بجے دہلی پہنچے گا۔

42 thoughts on “یم انڈیاکو بارباڈوس سے باہرنکالنے کے لیے بی سی سی آئی نے کیاخاص انتظام، جانئے کب پہنچے گی چیمپئن ٹیم انڈیا؟

  1. canadian compounding pharmacy [url=https://canadapharmast.com/#]safe reliable canadian pharmacy[/url] best canadian pharmacy

  2. mexico pharmacies prescription drugs [url=http://foruspharma.com/#]mexican mail order pharmacies[/url] buying from online mexican pharmacy

  3. mexican pharmacy [url=http://foruspharma.com/#]purple pharmacy mexico price list[/url] mexico pharmacies prescription drugs

  4. canada pharmacy online [url=https://canadapharmast.online/#]canada drug pharmacy[/url] canadian online pharmacy

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *