2020 کے بعد اکتوبر میں راجدھانی دہلی میں ’سب سے خراب‘ ہوا، جانئے نومبر میں کیا ہوگا؟
دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل چوتھے دن بھی ‘انتہائی خراب’ زمرے میں ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ نومبر میں بھی اس کی حالت بہتر نہیں ہوسکے گی۔
ئی دہلی: دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل چوتھے دن بھی ‘انتہائی خراب’ زمرے میں ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ نومبر میں بھی اس کی حالت بہتر نہیں ہوسکے گی۔ دہلی کی ہوا کے معیار سے متعلق دو اعداد و شمار منگل کو جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک پریشانی سے نمٹنے کی کوششوں میں امید کی کرن کا اشارہ دیتا ہے جبکہ دوسرا یہ بتاتا ہے کہ صورتحال بدستور خراب ہے اور کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال اکتوبر میں دہلی میں ہوا کا معیار 2020 کے بعد “سب سے خراب” تھا۔
دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس (AQI) اس اکتوبر میں 210 ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں یہ 210 اور اکتوبر 2021 میں 173 تھا۔ صفر اور 50 کے درمیان AQI کو ‘اچھا’، 51 اور 100 کے درمیان ‘اطمینان بخش’، 101 اور 200 کے درمیان ‘متوسط’، 201 اور 300 کے درمیان ‘خراب’، 301 اور 400 کے درمیان ‘بہت خراب’ اور 401 اور 500 کے درمیان ’انتہائی خراب‘ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے کہا کہ جنوری سے اکتوبر 2023 کے درمیان 10 ماہ کی مدت کے دوران دہلی میں روزانہ اوسط ہوا کا معیار ، اسی مدت کے مقابلہ میں اپنا بہترین انڈیکس ریکارڈ کرتا ہے۔
[url=http://metforminn.online/]glucophage 850 online[/url]
[url=https://dexamethasonen.com/]dexamethasone tablets canada[/url]
[url=https://dexamethasonen.com/]dexona medicine price[/url]
[url=http://odiflucan.com/]buying diflucan[/url]