اداکار ارجن سرجا کو گرفتار ی کاخوف

RushdaInfotech October 28th 2018 urdu-news-paper
اداکار ارجن سرجا کو گرفتار ی کاخوف

بنگلورو۔27؍اکتوبر( سالار نیوز)جنسی ہراسانی معاملہ میں فلم اداکارہ شروتی ہری ہرن نے آج ہمہ لسانی اداکار ارجن سرجا کے خلاف کبن پارک پولیس تھانہ میں شکایت درج کروائی ہے ۔ اس سلسلہ میں ارجن سرجا کے خلاف مقدمہ دائر کرلیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے بعد ارجن سرجا کوگرفتارکرکے پوچھ گچھ کاامکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ بروز ہفتہ شروتی ہری ہرن نے کبن پارک پولیس تھانہ میں 5صفحات پر مشتمل شکایت پولیس کے سپرد کیں۔ شکایت کے مطابق ارجن سرجا کے خلاف آئی پی سی سیکشن 509( خواتین کے ساتھ توہین آمیز باتیں)354(عصمت دری کے مقصد سے حملہ) 354اے ( جسمانی تعلقات قائم کرنے پر دباؤ) کے تحت ایف آئی آر داخل کرلی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links