URINE Incontinence پیشاب پر کنٹرول نہ ہونا

RushdaInfotech July 28th 2019 urdu-news-paper
URINE Incontinence پیشاب پر کنٹرول نہ ہونا

پیشاب کی انہیں شکایتوں میں سے ایک شکایت، بات بات پر پیشاب کے قطروں کا باہر نکل کر لباس کو گیلا کردینا……بھی ہے۔
یہ بات بہت زیادہ دیکھی گئی ہے کہ کچھ لوگوں کے ساتھ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ انہیں پیشاب بہت زور سے آرہا ہے، لیکن جب فارغ ہونے جاتے ہیں تو کچھ ہی قطروں سے زیادہ پیشاب باہر نہیں آتا۔ کچھ لوگوں میں یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ زور سے کھانسیں تو پیشاب کے چند قطرے باہر نکل پڑتے ہیں،زیادہ چھینکیں، زیادہ ہنسیں تو پیشاب کے قطرے بہہ آتے ہیں، یہ شکایت نوے فیصد عورتوں میں کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔
ان وجوہات میں سے پیشاب کی جگہ کی اندرونی رگوں اور نسوں کا کمزور ہوجانا، بغیر وقفہ کے ہر سال بچوں کی پیدائش، بار بار پیشاب کا انفکشن ہوتے رہنا، پیشاب کے بلاڈر کی کمزوری اور بار بار اسقاط حمل کراتے رہنا …… یہ اس کی اہم وجوہات ہیں، اس کے علاوہ کئی اور بھی ہیں، ہمیں تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پیشاب کی یہ پریشانیاں ہم خود اپنے طور پر مول لیتے ہیں …… ایک ہی جگہ بیٹھ کر لگاتار کام کرتے رہنا، ہر کام مشینوں کے ذریعہ ایک بٹن دبا کرکرلینا، اپنے جسم کو حرکت کرنے نہیں دینا، بغیر حرکت کے ایک ہی جگہ بیٹھے گھر کے دیگر افراد سے کام لیتے رہنا، وقت پر نہ کھانا، صحت مند کھانے چھوڑ کر ایسے کھانے کا استعمال کرنا جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہوں، کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر لگاتار کام کرتے کرتے دماغ پر دباؤ بنائے رکھنا، اور دماغی اسٹریس کے علاوہ کام کے دوران یا میٹنگ کی مصروفیت کی وجہ سے پیشاب کے تقاضے کے باوجود پیشاب روکے رکھنا اور وقت پر پیشاب سے فارغ نہ ہونا …… یہ وہ کام ہیں جن کے بار بار کرتے رہنے سے ہمیں پیشاب کی یہ پریشانیاں آگھیر لیتی ہیں۔
اس کے چھٹکارے کے لئے جہاں دیگر دوائیوں کا استعمال کرایا جاتا ہے وہیں، اس سے جلد چھٹکارے کی ایک آسان ورزش بھی طب کی دنیا میں متعارف کرائی گئی ہے۔ وہ بے حد آسان بھی ہے اور بغیر کسی پریشانی کے کی جاسکتی ہے۔ اسے طب کی اصطلاح میں Stop and Run Urinary Exercise کا نام دیاگیا ہے۔ وہ آسان اور بغیر کسی پریشانی کے کی جانے والی ورزش بس یہ ہے کہ جب بھی پیشاب ہونے لگتے، تو پیشاب کرنے کے دوران پیشاب کرتے کرتے، اسے فوری روک لیں، پھر پیشاب کریں، پھر روک لیں، پھر پیشاب کریں۔ یقین مانئے یہ ایک بہترین ورزش ہے جو پیشاب کی کئی پریشانیوں کو بہت جلد ختم کردیتی ہے۔ اگر آپ اوپر درج کی گئی پیشاب کی پریشانیوں میں مبتلا ہوں تو پیشاب کی اس ورزش پر عمل کرکے دیکھیں، انشاء اللہ بہت حد تک فائدہ ہوگا۔

 


Recent Post

Popular Links