سال نو کی تمام عوامی تقریبات پر پابندی: وزیر داخلہ

RushdaInfotech December 28th 2020 urdu-news-paper
سال نو کی تمام عوامی  تقریبات پر پابندی: وزیر داخلہ

بنگلورو۔27دسمبر(سالار نیوز) کرناٹک میں سال نو کا عوامی جشن منانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ ایسے مرحلے میں جبکہ کورونا وائرس کی نئی لہر اٹھنے کے خدشات ہیں حکومت کی طرف سے لوگوں کو سڑکوں پر اتر کر موج مستی کر کے اپنی او ر دسروں کی جان کو خطرہ میں ڈالنے کا موقع ہرگزفراہم کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ یہ بات اتوار کے روز ریاست کے وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے کہی۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ صرف شہر بنگلورو کے علاقہ ایم جی روڈ یا برگیڈ روڈ بلکہ سال نو کے موقع پر ریاست کے کسی بھی مقام پر عوامی جشن کی اجازت نہ دینے پر حکومت نے فیصلہ لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے رہنما خطوط کا اعلان پیر کے روز ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال نو کے موقع پر ہونے والی پارٹیوں میں عوام کا ہجوم ہونا لازمی ہے اس لئے حکومت نے ایسی پارٹیوں پر پابندی لگانے کے لئے پہل کی ہے۔ کورونا وائرس سے بچنے کے مقصد سے حکومت نے سال نو کی تمام قسم کی پارٹیوں پر پابندی لگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں، ریسٹورانٹ ارو پبس میں لوگوں کا داخلہ کورونا وائرس ضابطہ کے تحت ہی ہو گا بری تعداد میں ان مقامات پر لوگوں کے جمع ہونے پر روک لگائی جائے گی۔ ڈی جے موسیقی کے استعمال کے ساتھ گروپ ڈانس وغیرہ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ برطانیہ سے بنگلورو اور ریاست کے مختلف مقامات پر پہنچنے والے مسافروں کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ان تمام کی نشاندہی ہو چکی ہے اور تمام کو ہدایت دی جا چکی ہے کہ وہ مقامی حکام سے رابطہ کر کے وہ فوری طور پر کووڈ ٹسٹ کروالیں۔ٹسٹ کے نتائج آنے تک تمام کو کوارنٹائن کی پابندیوں پر عمل کرنا ہو گا۔


Recent Post

Popular Links