یوکرین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ- وزیر داخلہ سمیت17/افراد ہلاک

RushdaInfotech January 19th 2023 urdu-news-paper
یوکرین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ- وزیر داخلہ سمیت17/افراد ہلاک

کیف-18جنوری (یو این آئی)یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قصبے برووری میں اسکول اور رہائشی عمارت کے نزدیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا- جس میں وزیر داخلہ سمیت 17/افراد ہلاک ہوگئے -خبرایجنسی کے مطابق کیف کے قریب قصبے برووری میں بچوں کے اسکول کے نزدیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت17/افراد ہلاک ہوگئے جس میں 2بچے بھی شامل ہیں -برووری کے گورنر اولیکسی نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک نرسری کے قریب پیش آیا ہے، اس سانحہ کے وقت نرسری اسکول میں بچے اور عملہ موجود تھا-پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 25/افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 15بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے -رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ کیا ہے اس کے علاوہ روس کی طرف سے فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا-


Recent Post

Popular Links