ایرو انڈیا شو۔2023میں ایل اے سی تیجس توجہ کا مرکز

RushdaInfotech February 3rd 2023 urdu-news-paper
ایرو انڈیا شو۔2023میں ایل اے سی تیجس توجہ کا مرکز

بنگلورو۔2فروری(سا لار نیوز)ہندوستانی فوجی طیارہ ایل سی اے تیجس اس مرتبہ شہر میں منعقدہونے والے ”ایرو انڈیا شو 2023“ میں توجہ کا مرکز بنے گا۔ شہر میں 13تا17فروری ایرو انڈیا شو کی 14واں ایرو شو منعقد ہے،جس میں ہندوستانی پیو یلین کو مرکزی مقام حاصل ہے۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیجس جنگی طیارہ کو ہندوستان ایرو نیٹک لمیٹیڈ(ایچ اے ایل) نے تیار کیا ہے۔ تیجس کے مختلف ماڈلس،سیمو لیٹرس ڈسسٹمں (ایل آر یو) پر مشتمل ہے۔ واحد انجن والا ایل سی اے تیجس لائٹ، سوپر سونگ جنگی طیارہ ہے جس جدید کو اڈرا فلیکس ڈجیٹل فلائی،بائی وائر فلائٹ نظام (ایف سی ایس) پر مشتمل ہے۔ وزرات دفاع کے پبلک ریلیشن افسر(پی آر او) کی جانب سے جاری اخباری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ اس مر تبہ شہر میں منعقد ہو نے والے ”ایرو انڈیا شو 2023“ میں تیجس کو شامل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ تیجس کو بڑے پیمانہ پر محکمہ دفاع میں شامل کئے جانے کی امید ہے۔ تیجس کی خصوصیات میں ہلکے طیارہ کے ساتھ ساتھ جدید ٹکنالوجی،گلاس لال پٹ،زیرو۔زیرو اجیکشن سیٹ،اڑان کے دوران ہی ایندھن بھرنے کی صلاحیت،جام پروف،اے ای ایس اے وارڈر، ایس پی جی کے ساتھ،یو ای ڈبلیو ایس،سی ایم مڈی ایس،ایچ ایم ڈی ایس،ڈیاش وی، بی وی آر میزائل صلاحیت اہم ہیں۔


Recent Post

Popular Links