میٹرو اسٹیشن کو6منٹ میں پہنچنے فیڈر ٹرانسپورٹ نظام تجرباتی طور پر6/اسٹیشنوں میں ٹی او ڈی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ

بنگلورو۔2فروری(سالار نیوز)عوامی ٹرانسپورٹ نظام کے استعمال میں اضافہ کے مقصد کے تحت ٹرانزٹ اورینٹڈڈیولپمنٹ(ٹی او ڈی) پا لیسی کو6اسٹیشنوں میں تجرباتی طور پر جاری کرنے بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ(بی ایم آر سی ایل) اور سٹی سرفیس ٹرانسپورٹ ڈائریکٹو ریٹ نے منصوبہ بنا یا ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ میٹرو،سب اربن ریل سمیت دیگر عوامی ٹرانسپورٹ نظام میں عوام کو زیادہ راغب کرنے سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ سلک بورڈ تاکیمپے گوڈا انٹر نیشنل ایرپورٹ ربط فراہم کرنے والے روڈ کے6اسٹیشنوں میں اسے نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اس کا مقصد تمام میٹرو اسٹیشنوں میں توسیع ہے۔اس سلسلہ میں ڈلف کی مینیجنگ ڈائرکٹر وی منجولا نے بتا یا کہ پیدل،سائیکل اور بسوں کے استعمال میں اضافہ کے لئے اسٹیشنوں کے قریب مو جود جگہ کا استعمال کیا جائے گا، میٹرو کے قریب اہم مقام سے6منٹ میں اسٹیشن پہنچنے سائیکل پاتھ پر ٹی او ڈی زون قائم کیا جا ئے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ اسی طرح 6منٹ میں فیڈر ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کا مقصد ہے اور میٹرو کے قریب بسنے والوں کو اس نظام سے متعارف کرایا جائے گا۔بتا یا جا تا ہے کہ میٹرو ریل پالیسی 2017کے تحت ریاستی حکومت کو ٹی او ڈی پالیسی،پبلک ٹرانسپورٹ اسکیم کو اپنا نا لازمی ہے، اسلئے عوام کو میٹرو کی جانب راغب کرنے اس نظام کو اپنا نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈلف نے زونل سطح پر اسکیموں کو مر تب کر کے حکومت کو پیش کیا تھا،ٹی او ڈی پالیسی کو 17نومبر2022 میں حکومت نے منظوری دی تھی۔