راہل گاندھی کا وزیر اعظم پر شدید حملہ
RushdaInfotech
February 7th 2023
urdu-news-paper

نئی دہلی:6فروری(ایجنسی)ہنڈن برگ-اڈانی تنازعہ پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو پرزور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ میں اڈانی معاملے پر بحث کو ٹالنے کی پوری کوشش کریں گے۔ یہ بیان راہل گاندھی نے دہلی میں میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو پتہ ہونا چاہیے کہ اڈانی کے پیچھے کونسی طاقت ہے۔