جامعہ دارالتوحید میں مولانا ابوالبیان حماد عمری کے سانحہ ارتحال پر تاثراتی اجلاس

RushdaInfotech February 8th 2023 urdu-news-paper
جامعہ دارالتوحید میں مولانا ابوالبیان حماد عمری کے سانحہ ارتحال پر تاثراتی اجلاس

رحیم آباد:7فروری (عظمت اللہ خان) مسجد محمدی جامعہ دارالتوحید رحیم آباد میں مولانا ابوالبیان حماد ؒ کے سانحہ ارتحال پر بعد نماز ظہر دو بجے ایک تاثراتی اجلاس منعقد ہوا۔ صدارت ڈاکٹر عبدالواجد عمری مدنی نے کی۔ آغاز حافظ جاوید ارسن ہلی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت حافظ عبدالرحمن خان عمری نے کی، تاثراتی اجلاس میں مولانا رحمہ اللہ کی خود کی لکھی حمد،نعت، غزل اور منظوم گوشے کو اجاگر کیا گیا۔ عمر فاروق متعلم جامعہ ہٰذا نے آپ ہی کی لکھی غزل پیش کی۔ حافظ خضر احمد (رحیم آباد) نے توحید پر لکھی مولانا مرحوم کی غزل پیش کی۔ خالد سیف اللہ اور حافظ سید عمران اور حافظ عبدالمقیت متعلم جامعہ ہٰذا نے مولانا مرحوم کی چنندہ نظمیں اور غزلیں پیش کرکے آپ کی شاعرانہ صلاحیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا کے برادران، فرزاندان، نسبتی برادران جمعیت ابنائے قدیم عمر آباد شاخ رحیم آباد نے آپ کے ہر ہر گوشے،آپ کے اخلاق،عملی وادبی صلاحیت اور انسانیت نوازی جیسی صفات حمیدہ پر روشنی ڈالی۔عبدالحکیم عمری، خالد محمد بن عاقل، حافظ جاوید ارسن ہلی، سید اسمٰعیل عمری استاذ جامعہ ہٰذا،سعادت اللہ خان، سعید الرحمن ارشد عمری نیز ڈاکٹر رفیدہ(مرحوم کی نواسی) اور ڈاکٹر سمیہ بانو (مرحوم کی بیٹی) نے اپنے اپنے تاثرات اور یادگار لمحات جو مولانا رحمہ اللہ کے ساتھ گزارے پیش کرکے آپ کوآپ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عبدالحکیم عمری، اویس خان (آٹھ سالہ پرنواسہ) الیاس خان نے نظمیں اور غزلیں پیش کرکے آپ کے یادگار لمحات کو یاد کیا۔مہمان خصوصی مولوی رضاء اللہ خان اصغر عمری، ڈاکٹر حمید الرحمن، ڈاکٹر سیف الرحمن خالد،آپ کے آبائی وطن ارسن ہلی والے اورآپ کے نانہال سے اہلیان رحیم آباد وجامعہ دارالتوحید رحیم آباد کے اساتذہ کرام، طلبہ اور آپ کے قریبی احباب شریک رہے۔ خطبہ صدارت ڈاکٹر عبد الواجد عمری مدنی نے پیش کیا۔ ناظم جامعہ عبدالرحمن خان نے ہدیہئ تشکر پیش کیا اور اجلاس اختتام کو پہنچا۔


Recent Post

Popular Links