”جس گھر کی عورت نیک ہے وہ گھرجنت ہے“

ملباگل-26مارچ(عمران خان) مدینہ شادی محل،مدرسہ مدینۃ العلوم مدینہ مسجد جہانگیر محلہ ملباگل کا سالانہ تعلیمی انعامی وتربیتی جلسہ منعقد ہوا- مدرسہ کے طالب علم محمد عثمان کی قرأت اور عبدالکریم کی نعت سے جلسہ کا آغاز ہوا- بچوں کے تعلیمی وتربیتی مظاہرہ کے بعد مولانا محمد اسداللہ باقوی نے خطاب کیا -دوران خطاب موصوف نے کہا کہ ماں کی گود بچوں کا پہلا مکتب ہوا کرتا ہے -عورت اگر نیک ہے تو وہ گھر جنت ہے -نیز بچوں کی صحیح تعلیم وتربیت بھی کرتی ہے -بچوں کو نکھارنا،بنانا، حافظ،عالم، قاری، ڈاکٹریا انجینئر بنانا، ماں کے ہاتھوں میں ہوتا ہے -ماں اگر غلط ہے تو وہ گھر جہنم بن جاتا ہے -بچے نافرمان بن جاتے ہیں اسی لئے حضورؐ نے فرمایا کہ ”عورت اگر نیک ہے تو وہ گھر جنت ہے اگر بری ہے تو وہ گھر جہنم ہے -“ شیخ احمد متولی مسجد مدینہ جہانگیر محلہ نے جلسہ کی صدارت کی اور اپنی صدارتی تقریر میں کہاکہ مدرس مدرسہ نے بچوں پر خوب محنت کی ہے -خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہر طالب علم کو پچاس پچاس روپیوں کا انعام بھی دیا- نیز موصوف نے فرمایا کہ کالجوں اورمدرسوں میں تعلیم پانے والے غریب مسلم بچوں کی فیسوں اور کتابوں کا بھی ہم انشاء اللہ جماعت سے انتظام کریں گے - مولانا ابوبکر،سابق مدرس رام نگرم نے بھی خطاب کیا -نیز محمدمنیر مؤذن مدینہ مسجد نے درمیان میں نعت سنائی-مولانا محمدسہیل مدنی امام وخطیب مدینہ مسجد ومدرس مدرسہ نے استقبالیہ تقریر کی- بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے،فیض اللہ مدرس ومذمہ دار مسجد کمیٹی نے فرداً فرداً ہر ایک کا شکریہ ادا کیا - محمدیونس سکریٹری مدینہ مسجد، محمداصغر باشاہ، خازن مدینہ مسجد کے علاوہ بشیر حضرت بطورِ مہمانانِ خصوصی شریک اجلاس رہے -