2Bریزرویشن کیلئے قانونی جنگ کی تیاری میں تیزی متفقہ طور پر عدالت سے رجوع ہونے سینئر وکیلوں کا مسلم قائدین کو مشورہ

RushdaInfotech March 28th 2023 urdu-news-paper
2Bریزرویشن کیلئے قانونی جنگ کی تیاری میں تیزی متفقہ طور پر عدالت سے رجوع ہونے سینئر وکیلوں کا مسلم قائدین کو مشورہ

بنگلورو:27مارچ (سالار نیوز)ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کر دینے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو کر قانونی جنگ شروع کرنے کی تیاریوں نے شدت اختیارکر لی ہے۔ پیر کے روز اس سلسلہ میں مسلم قائدین نے ریاست کے سینئر ماہرین قانون سے مشورہ کیااور طے کیا کہ جلد ہی اس معاملہ کو لے کر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ کرناٹک کے سابق ایڈوکیٹ جنرل اور ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کے سابق چیرمین روی ورماکمار سے اس بارے میں مشورے کے بعد سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر کے رحمن خان نے بتایا کہ اراکین کونسل نصیر احمداور عبدالجبارکے ہمراہ انہوں نے روی ورما کمار سے مشورہ کیا۔ مشورے کے دوران سینئر وکیل نے کہا کہ اگر اس معاملہ میں قانونی لڑائی کو سنجیدگی سے لڑنا ہے تو اس بات کی ضرورت ہے کہ غیر ضروری طور پر زیادہ تعداد میں عرضیاں داخل نہ کی جائیں۔ اگر وکلاء نے اپنے طور پر اس معاملہ کو لے کر عدالت میں زیادہ عرضیاں داخل کر دیں تو مقدمے کو جس سمت میں لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے ممکن ہے کہ اس کو نقصان پہنچے اور صورتحال ایسی ہی پیدا ہو جائے جیسی حجاب معاملہ میں پیدا ہوئی تھی۔ اسی لئے بہتر ہے کہ وکلاء اس معاملہ میں آپس میں مشورہ کرلیں اور طے کریں کہ عدالت میں اس کیس کو کس طریقے سے مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے اور عدالت کو یہ باور کروایا جا سکے کہ ریزرویشن کے معاملہ میں حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے وہ غیر آئینی ہے۔ ڈاکٹر کے رحمن خان نے کہا کہ اس بارے میں کل مسلم قائدین کا ایک اجلا س طلب کیا گیا ہے جس میں اس پر مشاورت ہو گی۔


Recent Post

Popular Links