چکبالاپور ضلع سے ڈاکٹرا یم سدھاکرکی کابینہ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار

RushdaInfotech May 28th 2023 urdu-news-paper
چکبالاپور ضلع سے ڈاکٹرا یم سدھاکرکی کابینہ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار

چکبالاپور:27مئی(نامہ نگار)ضلع کے عوام کے حسب توقع وزیر اعلیٰ سدارامیا کابینہ میں ضلع کے چنتامنی اسمبلی حلقہ سے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے ڈاکٹر یم سی سدھاکر کو شامل کرتے ہوئے ضلع کو ایکبار پھر سے نمائندگی دیئے جانے پر عوامی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس لئے کہ لگاتار 2018 سے کابینہ میں مقامی یم یل اے کو شامل کیا گیا ہے2018 کی ریاست کی مخلوط وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی کابینہ میں ضلع کے گوری بدنور اسمبلی حلقہ کے یم یل اے شیوشنکر ریڈی کو کابینہ میں شامل کرکے وزیر زراعت بنایا گیا تھا2019 میں دل بدلی کی وجہ سے ہوئی سیاسی تبدیلی سے ریاست میں قائم ہوئی بی جے پی حکومت کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور بومئی کابینہ میں ضلع چکبالاپور اسمبلی حلقہ کے یم یل اے ڈاکٹر کے سدھاکر کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن بنایا گیا تھا۔اس کے بعد اب 2023 کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی کی بھر پور اکثریت سے کامیابی کے بعد ضلع کو نمائندگی دینے کی مانگ بڑھ رہی تھی جس سے وزیر اعلیٰ سدارامیا کابینہ میں چنتامنی اسمبلی حلقہ کے یم یل اے کے طور تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے ڈاکٹر یم سی سدھاکر کو شامل کرکے اس بار بھی ضلع کو نمائندگی دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق نئے وزیر ڈاکٹر یم سی سدھاکر کو پچھلے وزیر سدھاکر کے قلمدان میں سے میڈیکل ایجوکیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کے دو ہم یل اے شیوشنکر ریڈی اور جے کے کرشنا ریڈی نے ودھان سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کے طور پر بھی کام انجام دیا ہے۔مجموعی طور پر اب تک ضلع کے باگے پلی اسمبلی حلقہ کو چھوڑ کر گوری بدنور،چکبالاپور،سدلگٹہ اور چنتامنی اسمبلی حلقوں سے منتخب ہونے والے یم یل ایز کو ضلع کی نمائندگی کے طور پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔اس بار تو باگے پلی اسمبلی حلقہ سے لگاتار تیسری بار کانگریس پارٹی سے منتخب ہونے والے یم یل اے یس ین سباریڈی کو کابینہ میں شامل کرنے کی امید کی جارہی تھی مگر آخری لمحوں میں ڈاکٹر یم سی سدھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔ضلع سے نمائندگی کے طور پر حکومت اور کابینہ میں ڈاکٹر یم سی سدھاکر کو شامل کرکے میڈیکل ایجوکیشن کا قلمدان دیئے جانے کی بدولت ان سے ضلع کے عوام کی بہت سی توقعات ہیں۔ ان کو کس طرح سے پورا کیا جائے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


Recent Post

Popular Links