ممتا بنرجی نے ایگرا میں دھماکے کیلئے معافی مانگی۔انٹلی جنس کی ناکامی کا اعتراف

RushdaInfotech May 28th 2023 urdu-news-paper
ممتا بنرجی نے ایگرا میں دھماکے کیلئے معافی مانگی۔انٹلی جنس کی ناکامی کا اعتراف

کلکتہ 27مئی(یواین آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مشرقی مدنی پور کے ایگرا جہاں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کی وجہ سے 11افراد کی موت ہوگئی تھی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تسلیم کیا کہ ایگر اور کالیاگنج میں ہوئے واقعات کے پیچھے انٹلی جنس کی ناکامی ایک بڑی وجہ ہے۔مشرقی مدنا پور کے ایگرا کے گاؤں کھڈیکول میں ممتا بنرجی نے اعتراف کیا کہ دھماکے سے معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیاع کے لیے انٹیلی جنس کی ناکامی ذمہ دار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کھادیکول گاؤں میں ہونے والے واقعے کے لیے مقامی باشندوں سے معافی بھی مانگی۔16 مئی کو ایگرا کے کھڈیکول گاؤں میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا۔ 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ نے کھادیکول گاؤں جا کر مرنے والوں اور زخمیوں کو معاوضے کے چیک سونپے۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین کو پولیس میں ہوم گارڈ کی نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔ایگرا کے بعد جنوبی چوبیس پرگنہ کے بج بج میں بھی کچھ دن پہلے دھماکے کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ مالدہ کے انگلش بازار میں ایک ایسے ہی واقعے میں دو لوگوں کی جان چلی گئی۔ کھڈیکول گاؤں میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ انتظامیہ کی توجہ سے بچنے کے لیے اپنے فائدے کے لیے غیر قانونی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے عام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اس قسم کے غیر قانونی فیکٹری کو پولیس کے علم میں لائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں مقامی لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اگر وہ غیر قانونی پٹاخہ کی فیکٹری دیکھیں تو وہ او سی کو اطلاع دیں۔"مجھے بتائیں اگر او سی ایکشن نہیں لیتے تو میں کارروائی کروں گا۔ اگر بالائی منزل پر رہنے والوں کی عقل کام کرتی تو اتنا بڑا واقعہ رونما نہیں ہوتا۔تاہم، کھڈیکول گاؤں میں دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ خوش ہیں کہ وزیر اعلیٰ نے ذاتی طور پر جاکر معاوضے کا چیک حوالے کیا اور نوکری کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس واقعہ نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں۔ میں آپ سے سر جھکا کر معافی مانگتی ہوں۔


Recent Post

Popular Links