urdu news today live
Headlines

لکشیا سین کی شاندار جیت، اشونی ۔ تنیشا کے پاس ایک اور موقع، بیڈمنٹن میں کچھ ایسا رہا ہندوستان کا دن

new update in urdu

لکشیا سین کی شاندار جیت، اشونی ۔ تنیشا کے پاس ایک اور موقع، بیڈمنٹن میں کچھ ایسا رہا ہندوستان کا دن

اولمپکس 2024 میں ڈیبیو کر رہے ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی لکشیا سین نے دھیمی شروعات سے باہر نکل کر پیر کو پیرس اولمپکس کے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن کے گروپ میچ میں بیلجیئم کے جولین کیریگی کو شکست دی۔

نئی دہلی : اولمپکس 2024 میں ڈیبیو کر رہے ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی لکشیا سین نے دھیمی شروعات سے باہر نکل کر پیر کو پیرس اولمپکس کے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن کے گروپ میچ میں بیلجیئم کے جولین کیریگی کو شکست دی۔ سین نے پہلے میچ کو 21-19 سے جیتا ت ووہیں دوسرے میں انہوں نے 21-14 سے کامیابی حاصل کی۔ سابق عالمی چیمپئن شپ کے فاتح لکشیا اب 31 جولائی کو اپنے آخری گروپ میچ میں عالمی نمبر تین انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی کا مقابلہ کریں گے۔

پہلے گروپ میچ میں لکشیا کا مقابلہ گوئٹے مالا کے کیون کارڈن سے تھا۔ انہوں نے اسے 21-8 سے جیتا تھا ۔ حالانکہ اس نتیجہ کو غلط ان ویلڈ مانا گیا، کیونکہ کیون نے چوٹ کی وجہ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ بی ڈبلیو ایف کے قوانین کے مطابق جب بھی کوئی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوتا ہے تو اس کے کھیلے گئے تمام میچز منسوخ کر دیے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے میچ کا نتیجہ نکال دیا گیا۔

عالمی نمبر 19 کی جوڑی اشونی اور تنیشا فی الحال گروپ میں جاپان اور کوریا کی جوڑی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں گی۔ جاپان کے خلاف شکست کے بعد اشونی اور تنیشا کی جوڑی کافی مایوس نظر آئی۔ اشونی نے میچ کے بعد کہا کہ یہ شکست مایوس کن ہے کیونکہ ہمارے لیے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کا یہی واحد راستہ تھا۔ جاپانی ٹیم کافی مضبوط تھی۔ جن کو ہم کوئی اچھا چیلنج نہیں دے سکے۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

2 thoughts on “لکشیا سین کی شاندار جیت، اشونی ۔ تنیشا کے پاس ایک اور موقع، بیڈمنٹن میں کچھ ایسا رہا ہندوستان کا دن

  1. I do not even know how I ended up here but I thought this post was great I do not know who you are but certainly youre going to a famous blogger if you are not already Cheers

  2. Excellent blog here Also your website loads up very fast What web host are you using Can I get your affiliate link to your host I wish my web site loaded up as quickly as yours lol

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *