امت شاہ، کل کریں گےجموں وکشمیرکادورہ، بی جے پی کاانتخابی منشور کیاجائیگاجاری
امت شاہ اتوار کو ایک اہم میٹنگ کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 6 ستمبر کو جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ شاہ کے دورے کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کی انتخابی مہم بھی زور پکڑے گی۔
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے تمام پارٹیاں تیار ہو چکی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی بھی اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔ جموں و کشمیر میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی میں کافی تنازعہ ہوا تھا۔تاہم اعلیٰ قیادت ڈیمیج کنٹرول میں کافی حد تک کامیاب ثابت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی امت شاہ ، اب 6 ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کرکے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔
بی جے پی کا منشور 6 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 6 ستمبر کو جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ شاہ کے دورے کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کی انتخابی مہم بھی زور پکڑے گی۔ شاہ جمعہ کو دوپہر دو بجے کے قریب جموں پہنچیں گے اور شہر میں بی جے پی کے میڈیا سنٹر میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔
امت شاہ ورکرز ریلی سے خطاب کریں گے اور پارٹی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ اس دوران وہ سینئر رہنماؤں سے پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ امت شاہ کے دورے سے قبل بی جے پی نے جموں و کشمیر میں اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور کارکنان مختلف علاقوں میں لوگوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری دے رہے ہیں۔
بی جے پی کے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے مختلف اعلانات اور وعدے شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ پارٹی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی اور سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جموں و کشمیر کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں جن میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔
سیکیورٹی انتظامات اور انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جموں دورے کے پہلے دن وزیر داخلہ ریاستی بی جے پی کے کور گروپ سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی انتخابی تیاریوں اور زمینی سطح پر سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی حاصل کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی دورے کے دوسرے دن وزیر داخلہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔
ledger app