Headlines

امریکی صدراتی انتخابات سے پہلے جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا، بیٹا ہنٹر بائیڈن قصوروار قرار، جانئے کیا ہے معاملہ

امریکی صدراتی انتخابات سے پہلے جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا، بیٹا ہنٹر بائیڈن قصوروار قرار، جانئے کیا ہے معاملہ

صدارتی انتخابات سے عین قبل امریکی صدر جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایک عدالت نے ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔ ہنٹر کو غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدنے اور منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے کا جرم ثابت ہوا ہے ۔

نیویارک: صدارتی انتخابات سے عین قبل امریکی صدر جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایک عدالت نے ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔ ہنٹر کو غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدنے اور منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے کا جرم ثابت ہوا ہے ۔ ہنٹر بائیڈن کو 25 سال کی جیل ہو سکتی ہے۔

امریکی تاریخ میں کسی موجودہ صدر کے بچے کے خلاف یہ پہلا کیس ہے جس میں فیصلہ سنایا گیا ہے۔ 54 سالہ ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں 38-کیلیبر کولٹ کوبرا ریوالور خریدی تھی۔ ہنٹر بائیڈن کو بندوق خریدتے وقت منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے کا قصواروار پایا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ لیکن اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ وہ منشیات کا زیادہ استعمال کرتے تھے ۔ وہ شراب اور کریک کوکین کے عادی تھے، جس کی وجہ سے ان کے والد کی انتخابی مہم پر بھی اثرا پڑا ۔ ان پر غیر قانونی طریقہ سے بندوق رکھنے کا تیسرا الزام تھا، یہ بندوق ان کے پاس اکتوبر 2018 میں صرف 11 دنوں کے لئے تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *