Headlines

اوڈیشہ کے نئے وزیراعلی پر سسپینس ختم، بی جے پی نے موہن ماجھی کے نام پر لگائی مہر

اوڈیشہ کے نئے وزیراعلی پر سسپینس ختم، بی جے پی نے موہن ماجھی کے نام پر لگائی مہر

ھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اوڈیشہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ بی جے پی کے موہن ماجھی ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ وہ بدھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

بھونیشور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اوڈیشہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ بی جے پی کے موہن ماجھی ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ وہ بدھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ یہ فیصلہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں لیے گئے، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے بطور مبصر شامل ہوئے تھے ۔

چار بار کے ایم ایل اے موہن ماجھی قبائلی برادری سے آتے ہیں اور حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں کیونجھر سیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے بی جے ڈی کی مینا ماجھی کو 11,577 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ ایک مضبوط قبائلی چہرہ مانے جانے والے ماجھی اپنی عوامی خدمت اور تنظیمی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *