Headlines

تلنگانہ قانون سازکونسل کے رکن بنےعامرعلی خان، پروفیسر کودنڈارام، چیئرمین نے دلایا حلف

تلنگانہ قانون سازکونسل کے رکن بنےعامرعلی خان، پروفیسر کودنڈارام، چیئرمین نے دلایا حلف

بدھ کو سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس وقت کے گورنر تملائی ساؤندرراجن کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر روک لگا دی جس میں عامر علی خان اور روفیسر کودنڈارام کی نامزدگی کو چیلنج کیا گیاتھا۔اس پیش رفت کے بعد، آج عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈارام کو تلنگانہ قانون ساز کونسل کے اراکین کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔

حیدرآباد: عامر علی خان، اردو اخبار روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر، اور تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسر ایم کودنڈا راما ریڈی (جنہیں کودنڈارام کے نام سے جانا جاتا ہے)، نے آج تلنگانہ اسٹیٹ لیجسلیٹیو کونسل کے اراکین کی حیثیت سے حلف لیا۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیئر مین جی سکھیندر ریڈی نے دونوں نو منتخبہ ارکان کو حلف دلایاہے۔اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر اور ریونیو منسٹر پونگولیٹی سرینواس ریڈی موجود تھے۔یادرہے کہ گورنر کوٹہ نے عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈارام کو ریونت ریڈی حکومت نے رکن قانون ساز کونسل بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ میں منظور ی کے بعد ریونت ریڈی حکومت نے یہ فائل گورنر کو روانہ کی تھی۔

بی آر ایس کے نامزد امیدواروں کی طرف سے پیش کی گئی اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ اگر ریاست اور گورنر گورنر کے کوٹے کے تحت ایم ایل سی عہدوں کے لیے کانگریس کے نامزد امیدواروں کی تقرری کو آگے بڑھاتے ہیں تو یہ درخواستوں کے فیصلے سے مشروط ہوگا

۔چہارشنبہ کو سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس وقت کے گورنر تملائی ساؤندرراجن کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر روک لگا دی جس میں عامر علی خان اور روفیسر کودنڈارام کی نامزدگی کو چیلنج کیا گیاتھا۔اس پیش رفت کے بعد، آج عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈارام کو تلنگانہ قانون ساز کونسل کے اراکین کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *