urdu news today live
Headlines

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کےپہلے مرحلے کانوٹیفکیشن جاری، 18ستمبرکوہوگی ووٹنگ

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کےپہلے مرحلے کانوٹیفکیشن جاری، 18ستمبرکوہوگی ووٹنگ

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 27 اگست ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے اور ووٹنگ کی تاریخ 18 ستمبر ہے۔

الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو اعلان کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات ہوں گےجس میں 90 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے 18 ستمبر، دوسرے مرحلے کے لیے 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور انتخابات کے نتائج 4 اکتوبر کو سامنے آئیں گے۔

الیکشن کمیشن نے منگل کو جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں 24 حلقوں میں 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 27 اگست ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے اور ووٹنگ کی تاریخ 18 ستمبر ہے۔

ے مرحلے میں کہاں ووٹنگ ہوگی؟

پہلے مرحلے میں وادی کے 16 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہو گی ۔یہ سبھی جنوبی کشمیر میں ہیں جبکہ آٹھ یونین ٹیریٹری کے جموں ڈویژن میں ہیں۔ ان 24 سیٹوں میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینا پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، دورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ۔بجبہاڑہ، شانگاس۔اننت ناگ ایسٹ اور پہلگام وادی کشمیر شامل ہیں۔ جموں ڈویژن میں اندروال، کشتواڑ، پدر۔ناگاسینی، بھدرواہ، ڈوڈا، ڈوڈا ویسٹ، رامبن اور بانہال شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں کتنے ووٹر ہیں؟

ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاہم جموں و کشمیر میں یہ انتخاب اس لیے بھی خاص ہے کہ اس خطے میں 10 سال بعد انتخابات ہوں گے اور آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار لوگ ووٹ ڈالیں گے۔ عوامی حکومت بنائیں گے۔ جموں و کشمیر میں ووٹروں کی تعداد 87.09 لاکھ ہے۔ اس میں 20 لاکھ سے زیادہ نوجوان ووٹر ہیں۔ اس کے علاوہ کل پولنگ اسٹیشن 11838 بوتھ ہوں گے۔

5 thoughts on “جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کےپہلے مرحلے کانوٹیفکیشن جاری، 18ستمبرکوہوگی ووٹنگ

  1. Overall, these preclinical research findings suggest possible clinical applications suggesting that genistein might be a useful clinical adjuvant, particularly in post menopausal women in whom breast cancer occurs more frequently priligy usa Poor Nicholas burst into tears, You just had to buy a New Orleans Saints pot, didn t you

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *