حکمران جماعت کے پاس تعدادتو ہے لیکن عوام کی طاقت نہیں ہے: اسدالدین اویسی کااظہارِخیال
حکمران جماعت کے پاس تعدادتو ہے لیکن عوام کی طاقت نہیں ہے: اسدالدین اویسی کااظہارِخیال
سدالدین اویسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان اس بات پر فخر محسوس کر رہے ہیں کہ آپ دوسری بار لوک سبھا کے اسپیکر بنے ہیں اور وہ ایوان کے سرپرست ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکمران جماعت کے پاس تعداد تو ہے لیکن عوام کی طاقت نہیں ہے۔ جبکہ اپوزیشن کے پاس عوام کی آواز ہے۔
اوم برلا کے اسپیکر بننے کے بعد تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی۔ اس دوران مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ و حیدرآباد سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بھی انہیں مبارکباد دی۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان اس بات پر فخر محسوس کر رہے ہیں کہ آپ دوسری بار لوک سبھا کے اسپیکر بنے ہیں اور وہ ایوان کے سرپرست ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکمران جماعت کے پاس تعداد تو ہے لیکن عوام کی طاقت نہیں ہے۔ جبکہ اپوزیشن کے پاس عوام کی آواز ہے۔