Headlines

’دیدی ہمیں لال آنکھیں مت دکھائیے‘ وزیراعلی ہمنت بسوا شرما نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو کیا خبردار، جانئے پورا معاملہ

’دیدی ہمیں لال آنکھیں مت دکھائیے‘ وزیراعلی ہمنت بسوا شرما نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو کیا خبردار، جانئے پورا معاملہ

آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ بی جے پی کے بنگال بند پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے تیکھے تیور کا جواب آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا شرما نے دیا ہے۔

گوہاٹی : آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا شرما نے بدھ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ان کی ریاست میں مبینہ طور پر بدامنی کی دھمکی دینے کے لیے نشانہ سادھا۔ وزیراعلی ہمنت بسوا شرما نے کہا کہ ممتا بنرجی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد مغربی بنگال مسلسل جل رہا ہے۔ بی جے پی نے بدھ کو مغربی بنگال بند کی کال دی تھی۔ اس دوران ریاست کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے بنگال بند پر تلخ تبصرہ کیا تھا۔

آسام کے وزیر اعلیٰ نے ایکس پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تقریر کا 46 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘دیدی، آپ کی ہمت کیسے ہوئی آسام کو دھمکانے کی؟ ہمیں لال آنکھیں مت دکھائیے۔ اپنی ناکامی کی سیاست سے ہندوستان کو جلانے کی کوشش بھی مت کیجئے۔ ویڈیو کلپ میں ممتا بنرجی اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ حالانکہ بنگلہ دیش اور ان کی ریاست کی زبان اور ثقافت ایک ہی ہے، لیکن دونوں الگ الگ ملک ہیں اور مغربی بنگال ہندوستان کا حصہ ہے۔

سی ایم ممتا بنرجی کا الزام

وزیراعلی ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ ‘اگر بنگال میں آگ لگائی گئی تو آسام، شمال مشرق، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور دہلی بھی متاثر ہوں گے۔‘ وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنی پارٹی کے طلبہ ونگ ترنمول چھاترا پریشد کے یوم تاسیس پر اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں ۔ ان کی جارحانہ تقریر کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلی ہمنت بسوا شرما نے بھی پلٹ وار کیا ہے۔

سندیپ گھوش کے خلاف کارروائی

ادھر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ آئی ایم اے ہیڈکوارٹر کے قومی صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن کی تشکیل کردہ تادیبی کمیٹی نے متفقہ طور پر آئی ایم اے کلکتہ برانچ کے نائب صدر ڈاکٹر سندیپ گھوش کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *