سینئر صحافی امیش اپادھیائے نہیں رہے، وسنت کنج میں چوتھی منزل سے گرنے کی وجہ سے ہوئی موت
سینئر صحافی امیش اپادھیائے نہیں رہے، وسنت کنج میں چوتھی منزل سے گرنے کی وجہ سے ہوئی موت
صحافت اور میڈیا کمیونیکیشن اسٹریٹجی کے شعبے میں مشہور سینئر صحافی امیش اپادھیائے کی اتوار کو ایک حادثے میں موت ہوگئی ۔ پوری میڈیا کی دنیا ان کی اچانک اور بے وقت موت سے صدمے میں ہے۔
نئی دہلی : صحافت اور میڈیا کمیونیکیشن اسٹریٹجی کے شعبے میں مشہور سینئر صحافی امیش اپادھیائے کی اتوار کو ایک حادثے میں موت ہوگئی ۔ پوری میڈیا کی دنیا ان کی اچانک اور بے وقت موت سے صدمے میں ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اپادھیائے مکان پر تعمیراتی کام کے دوران غلطی سے گر گئے تھے۔ انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن بدقسمتی سے اس کی جان نہ بچ سکی۔
دہلی پولیس کے مطابق اتوار کی شام 14:48 بجے وسنت کنج میں واقع انڈین اسپائنل سینٹر میں 64 سالہ امیش اپادھیائے کے داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ وہ C-8 وسنت کنج میں تعمیراتی جگہ پر اونچائی سے گر گئے تھے۔
مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ اتوار کی صبح تقریباً 10.30 بجے جب امیش اپادھیائے اپنے گھر میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کر رہے تھے، تو وہ غلطی سے چوتھی منزل سے دوسری منزل پر گر گئے۔ ان کے سر اور دیگر جگہوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں 11 بجے کے قریب فوری طور پر انڈین اسپائنل سینٹر لے جایا گیا۔ جہاں ان کی موت ہوگئی ۔
اپادھیائے نے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا دونوں میں اہم کردار ادا کیا ۔ ٹیلی ویژن، پرنٹ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا میں چار دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر کے دوران، انہوں نے معروف میڈیا تنظیموں میں کئی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ وہ میڈیا انڈسٹری کی باریکیوں کے بارے میں اپنی گہری سمجھ اور صحافت کی ایمانداری کے تئیں لگن کے لیے جانا جاتا تھا۔
انہوں نے حال ہی میں ایک کتاب لکھی تھی جس کا عنوان ہے ’’ویسٹرن میڈیا نیریٹیو آن انڈیا: فرام گاندھی ٹو مودی‘‘۔ 1959 میں متھرا میں پیدا ہوئے اپادھیائے نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں صحافت کو کیریئر کے طور پر شروع کیا۔ ملک میں ٹیلی ویژن صحافت کے ابتدائی برسوں کے دوران ان کے کیریئر کا گراف اچانک بہت اوپر چلا گیا۔ انہوں نے کئی بڑے نیٹ ورکس کے لیے خبروں کی کوریج اور پروگرامنگ کی حکمت عملیوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔