Headlines

عبوری حکومت کی تشکیل کے لئےکوششیں تیز، نوبل انعام یافتہ محمدیونس کومل سکتی ہےاہم ذمہ داری

عبوری حکومت کی تشکیل کے لئےکوششیں تیز، نوبل انعام یافتہ محمدیونس کومل سکتی ہےاہم ذمہ داری

نگلہ دیش میں فوج کی قیادت میں عبوری حکومت بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت کر سکتے ہیں۔و ہیں بنگلہ دیش کی طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے محمد یونس سے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

نگلہ دیش میں فوج کی قیادت میں عبوری حکومت بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت کر سکتے ہیں۔و ہیں بنگلہ دیش کی طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے محمد یونس سے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنا ملک چھوڑنے کے بعد اس وقت ہندوستان میں ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ یہاں سے لندن جا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں فوج کی قیادت میں عبوری حکومت بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت کر سکتے ہیں۔و ہیں بنگلہ دیش کی طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے محمد یونس سے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر بن سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد جلد ہی عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری تشدد اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے سے عالمی بینک کے قرض پروگرام پر کیا اثر پڑے گا۔

بنگلہ دیش کے بحران پر ہندوستان میں کیا ہورہاہے؟

بنگلہ دیش میں جاری تشدد کے بعد بی ایس ایف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بنگلہ دیشی شہریوں کی بڑی تعداد سرحد عبور کر کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش کے بحران پر آل پارٹیز اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ انیکسی بلڈنگ میں ہوگا۔ اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر جانکاری دیں گے۔ مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔

ہندوستان میں بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں سخت سیکورٹی

ہندوستان میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ شیخ حسینہ کی بہن اور بھتیجی دونوں برطانوی شہری ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی سیاسی پناہ لینے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔وہیں دہلی میں واقع میں بنگلہ دیش کے سفارت خانے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے بحران پر برطانیہ کا پہلا بیان آگیا۔ برطانیہ کی جانب سے کہا گیا کہ تمام فریقین سے مل کر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش میں امن کی بحالی کے لیے کام کیا جائے۔ جان و مال کے نقصان کو ہر صورت روکنے کی بھی ضرورت ہے۔ شیخ حسینہ سیاسی پناہ کے لیے برطانیہ کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

46 thoughts on “عبوری حکومت کی تشکیل کے لئےکوششیں تیز، نوبل انعام یافتہ محمدیونس کومل سکتی ہےاہم ذمہ داری

  1. вывод из запоя круглосуточно ростов-на-дону [url=https://vyvod-iz-zapoya-rostov11.ru/]вывод из запоя круглосуточно ростов-на-дону[/url] .

  2. вывод из запоя круглосуточно ростов-на-дону [url=http://vyvod-iz-zapoya-rostov11.ru]вывод из запоя круглосуточно ростов-на-дону[/url] .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *