urdu news today live
Headlines

’میرا مائیک بند کردیا… توہین کی‘، نیتی آیوگ کی میٹنگ بیچ میں ہی چھوڑ کر باہر نکلیں ممتا بنرجی

latest news in bangalore

’میرا مائیک بند کردیا… توہین کی‘، نیتی آیوگ کی میٹنگ بیچ میں ہی چھوڑ کر باہر نکلیں ممتا بنرجی

 مرکزی حکومت پر بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا  کہ مجھے صرف پانچ منٹ بولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ باقی وزرائے اعلیٰ کو 20 منٹ تک بولنے کی اجازت دی گئی… اسی لیے میں احتجاجاً میٹنگ چھوڑکر باہر آگئی ہوں

نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نیتی آیوگ میٹنگ سے درمیان میں ہی اٹھ  کر باہر آگئیں ۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ان کی توہین کی گئی ہے۔ نیتی آیوگ کی آج کی اہم میٹنگ میں ایک خصوصی بحث ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان 2047’ کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے ۔ حالانکہ کئی ریاستوں نے اس میں حصہ نہیں لیا ہے۔ انڈیا الائنس کی جانب سے صرف مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شرکت کی تھی۔ لیکن وہ بھی ناراض ہوکر میٹنگ سے واک آوٹ کرگئیں ۔

انہوں نے کافی غصے میں کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کو 20 منٹ تک بولنے کی اجازت دی گئی… اپنے ملک اور ریاست کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا… مغربی بنگال کو بجٹ میں کچھ نہیں ملا ہے… جیسے ہی میں نے میٹنگ میں مغربی بنگال کے ساتھ ہوئے امتیازی سلوک کے بارے میں بولنا شروع کیا، انہوں نے میرا مائیک بند کردیا … یہ سبھی علاقائی پارٹیوں کی توہین ہے…

مرکزی حکومت پر بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا  کہ مجھے صرف پانچ منٹ بولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ باقی وزرائے اعلیٰ کو 20 منٹ تک بولنے کی اجازت دی گئی… اسی لیے میں احتجاجاً میٹنگ چھوڑکر باہر آگئی ہوں … آسام، گوا، چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی نے 10-12 منٹ تک بات کی۔

مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ‘…یہ سیاسی طور پر متعصب بجٹ ہے۔ میں نے کہا کہ آپ دوسری ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کر رہے ہیں؟ نیتی آیوگ کے پاس مالی اختیارات نہیں ہیں، کیسے کام کرے گا؟ اسے مالی اختیارات دیں یا پلاننگ کمیشن کو واپس لے آئیں۔

One thought on “’میرا مائیک بند کردیا… توہین کی‘، نیتی آیوگ کی میٹنگ بیچ میں ہی چھوڑ کر باہر نکلیں ممتا بنرجی

  1. Given that it also inhibits P gp, concomitant use of venetoclax may increase concentrations of P gp substrates eg, digoxin, select DOACs, warfarin priligy buy online usa Monitor Closely 1 dronedarone will increase the level or effect of darunavir by affecting hepatic intestinal enzyme CYP3A4 metabolism

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *