urdu news today live
Headlines

نگلہ دیش : شیخ حسینہ کے بعد اب نشانے پر چیف جسٹس سمیت سارے جج، ڈھاکہ میں مظاہرین نے سپریم کورٹ کو گھیرا

نگلہ دیش : شیخ حسینہ کے بعد اب نشانے پر چیف جسٹس سمیت سارے جج، ڈھاکہ میں مظاہرین نے سپریم کورٹ کو گھیرا

احتجاج کررہے طلبہ نے سپریم کورٹ کو نشانہ بناتے ہوئے چیف جسٹس عبید الحسن سمیت تمام ججز کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینکڑوں طلبہ نے بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کا گھیراؤ کیا اور چیف جسٹس کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں اور اطلاعات آرہی ہیں کہ چیف جسٹس احاطہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے بعد اب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت سبھی ججز احتجاج کرنے والے طلبہ کا نشانہ بن گئے ہیں۔ یہاں پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے شیخ حسینہ کو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ اب احتجاج کررہے طلبہ نے سپریم کورٹ کو نشانہ بناتے ہوئے چیف جسٹس عبید الحسن سمیت تمام ججز کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینکڑوں طلبہ نے بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کا گھیراؤ کیا اور چیف جسٹس کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں اور اطلاعات آرہی ہیں کہ چیف جسٹس احاطہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

چیف جسٹس کے خلاف غصہ کیوں ؟

دراصل چیف جسٹس نے نئی عبوری حکومت سے مشاورت کیے بغیر ہی فل کورٹ میٹنگ بلالی تھی جس کے بعد طلبہ ناراض ہوگئے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ عدالت کے جج سازش کا حصہ ہیں۔ ماحول کو کشیدہ ہوتے دیکھ کر فل کورٹ میٹنگ منسوخ کر دی گئی۔ لیکن مظاہرین نہ مانے اور سپریم کورٹ کا محاصرہ جاری رکھا۔ طلبہ نے چیف جسٹس کو عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر نے کھلے عام مانگا استعفیٰ

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت کے مشیر آصف محمود نے ہفتے کی صبح فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے چیف جسٹس عبید الحسن کے غیر مشروط استعفیٰ اور فل کورٹ میٹنگ روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وہیں بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرنے والے ایک شخص عبدالمقدم نے کہا کہ یہ فاشسٹ لوگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا استعمال کرکے عبوری حکومت کو غیر قانونی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لیے ہم چیف جسٹس پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے سپریم کورٹ کے احاطے میں آئے ہیں۔

2 thoughts on “نگلہ دیش : شیخ حسینہ کے بعد اب نشانے پر چیف جسٹس سمیت سارے جج، ڈھاکہ میں مظاہرین نے سپریم کورٹ کو گھیرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *