Headlines

وارانسی میں وزیراعظم نریندرمودی کاخطاب، کہا ۔۔آپ کے خوابوں اور عزم کو پورا کرنےکی ہرممکن کوشش کروں گا

وارانسی میں وزیراعظم نریندرمودی کاخطاب، کہا ۔۔آپ کے خوابوں اور عزم کو پورا کرنےکی ہرممکن کوشش کروں گا

پی ایم مودی نے کہا کہ میں نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین کی طاقت اور غریبوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کا مضبوط ستون سمجھا ہے۔ میں نے اپنی تیسری مدت کا آغاز ان کے بااختیار ہونے سے کیا ہے۔ حکومت بنتے ہی کسانوں اور غریب خاندانوں سے متعلق سب سے بڑا فیصلہ لیا گیا ہے

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعدآج وا رانسی پہنچ گئے ہیں۔ وہ وارانسی کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ یہاں سب سے پہلے انہوں نے کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری کی ہے۔ یہاں پی ایم مودی نے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ دوستو، اس الیکشن میں ملک کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ یہ 60 سال پہلے ہندوستان میں ہوا تھا، اس کے بعد سے ہندوستان میں کوئی بھی حکومت ہیٹ ٹرک نہیں کر پائی تھی۔ اب آپ نے یہ موقع مودی کو دے دیا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد آج پہلی بار بنارس آیا ہوں۔ میں بنارس کے لوگوں کو سلام کرتا ہوں۔ کاشی کے لوگوں کی بے پناہ محبت کی وجہ سے مجھے تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ کاشی کے لوگوں نے مجھے مسلسل تیسری بار اپنا نمائندہ منتخب کر کےایک اعزاز سے نوازا ہے۔ اب تو ایسا لگتا ہے جیسے مجھے ماں گنگا نے بھی گود لے لیا ہے، میں یہاں کا رہنے والا بن گیا ہوں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ایک بڑی جیت ہے۔ یہ ایک بڑی فتح ہے۔ آپ کا اعتماد میرے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے مجھے آپ کی خدمت کرنے اور ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مسلسل محنت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ میں اسی طرح دن رات محنت کروں گا۔ میں آپ کے خوابوں اور عزم کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

39 thoughts on “وارانسی میں وزیراعظم نریندرمودی کاخطاب، کہا ۔۔آپ کے خوابوں اور عزم کو پورا کرنےکی ہرممکن کوشش کروں گا

  1. best online pharmacy india [url=https://indiapharmast.com/#]Online medicine order[/url] online pharmacy india

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *