urdu news today live
Headlines

وقف ایکٹ میں ماضی میں ہوئی ترامیم کو لے کر آر ایس ایس نے کانگریس پر سادھا نشانہ، کہی یہ بات

pakistani news live urdu

وقف ایکٹ میں ماضی میں ہوئی ترامیم کو لے کر آر ایس ایس نے کانگریس پر سادھا نشانہ، کہی یہ بات

آر ایس ایس کے ایک سینئر کارکن نے کہا کہ وقف ایکٹ میں کانگریس کی طرف سے وقتا فوقتا کی گئی ترامیم ‘غیر آئینی’ تھیں اور کچھ ‘بااثر اور دولت مند’ مسلمانوں کو ‘خوش کرنے ’ کے لئے لائی گئی تھیں۔

ئی دہلی : ایک طرف جہاں مودی سرکار نے وقف ایکٹ میں ترمیم کرنے کیلئے پوری تیاری کر رکھی ہے تو وہیں دوسری طرف آر آر ایس نے وقف ایکٹ میں ماضی میں ہوئی ترامیم کو لے کر کانگریس پر نشانہ سادھا ہے ۔ آر ایس ایس کے ایک سینئر کارکن ،  جو تنظیم کی مرکزی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ وقف ایکٹ میں کانگریس کی طرف سے وقتا فوقتا کی گئی ترامیم ‘غیر آئینی’ تھیں اور کچھ ‘بااثر اور دولت مند’ مسلمانوں کو ‘خوش کرنے ’ کے لئے لائی گئی تھیں۔

اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ وقف کے بارے میں حکومت کے فیصلے میں آر ایس ایس کا کوئی کردار نہیں ہے، کارکن نے کہا کہ یہ بل متعدد مسلم تنظیموں اور ان کے دانشوروں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وقف بورڈ ایکٹ میں تبدیلیوں سے عام مسلمانوں، خواتین اور بچوں کو بہرحال کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس کی بجائے اس سے صرف ایک مخصوص طبقے کو زمین اور جائیداد کے مسائل پر ناجائز فائدہ ہوگا ۔

سینئر عہدیدار نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حج سبسڈی اور کوٹہ سسٹم کو روک دیا ہے۔ اس پر کوئی ہنگامہ نہیں ہوا کیونکہ یہ صرف امیر مسلمانوں کی مدد کر رہا تھا۔ کانگریس نے مسلمانوں کے ایک خاص امیر اور بااثر طبقے کو خوش کرنے کے لیے کیا۔ کانگریس کے اس طرح کے فیصلوں سے کسی عام مسلمان کو فائدہ نہیں ہوا۔ بلکہ اب زیادہ مسلمان حج پر جا رہے ہیں۔

کانگریس کے ذریعہ 2010 اور 2013 میں وقف بورڈ ایکٹ میں پہلے کی گئی ترامیم کا حوالہ دیتے ہوئے کارکن نے مزید کہا کہ ایکٹ دوسرے مقاصد کے لئے بنایا گیا تھا۔ لیکن ترامیم کے بعد اس ایکٹ سے صرف مسلمانوں کے ایک خاص طبقے – امیر اور بااثر لوگوں کو فائدہ ہورہا تھا ۔

46 thoughts on “وقف ایکٹ میں ماضی میں ہوئی ترامیم کو لے کر آر ایس ایس نے کانگریس پر سادھا نشانہ، کہی یہ بات

  1. Hey There. I found your blog using msn. This is a very well written article. I’ll be sure to bookmark it and come back to read more of your useful information. Thanks for the post. I’ll definitely return.

  2. Арматура диаметром 32 мм, изготовленная из стали марки А500С, является одним из самых востребованных видов металлопроката в строительстве. Она применяется при возведении фундаментов, армировании стен и перемычек. https://armatura32.ru

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *