urdu news today live
Headlines

ڈوڈہ انکاؤنٹر:راہل اورپرینکا گاندھی نےمودی حکومت کوبنایانشانہ ،کہا۔ہم کب تک اپنے شہیدوں کی گنتے رہیں گےلاشیں؟

urdu latest news today

ڈوڈہ انکاؤنٹر:راہل اورپرینکا گاندھی نےمودی حکومت کوبنایانشانہ ،کہا۔ہم کب تک اپنے شہیدوں کی گنتے رہیں گےلاشیں؟

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 78 دنوں میں 11 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔حکومت سفارتی، اسٹریٹیجک محاذ پر کیا اقدامات کر رہی ہے؟ کبھی ہمارے فوجی، دہشت گردی کو ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، کبھی نوٹ بندی یا دفعہ 370 کے نام پرہم کب تک اپنے شہیدوں کی لاشیں گنتے رہیں گے؟

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ،ہمارے فوجی اور ان کے اہل خانہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا، ‘ایک بار پھر ہمارے فوجی جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہو گئے۔ شہداء کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، میں سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یکے بعد دیگرے ایسے خوفناک واقعات انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔

راہل گاندھی نے مزید کہا، ‘یہ مسلسل دہشت گردانہ حملے جموں و کشمیر کی خستہ حالی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے فوجی اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں۔
یہ ہر محب وطن ہندوستانی کا مطالبہ ہے کہ حکومت بار بار ہونے والی سیکورٹی لیپس کی پوری ذمہ داری قبول کرے اور ملک کے مجرموں اوران حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران شہید ہونے والے 5فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا خدا مرحومین کی روح کو اپنے قدموں میں سکون عطا فرمائے۔ سوگوار خاندان سے میری گہری تعزیت۔ ہم ہمیشہ ان بہادر فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے مقروض رہیں گے جنہوں نے عظیم قربانیاں دیں۔

ایک اور پوسٹ میں پرینکا نے لکھا، ‘جموں و کشمیر میں 5فوجیوں کی شہادت سے پورا ملک غمزدہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، لیکن مسلسل بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملے سنگین سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ کیا ملک کی سیاسی قیادت کا کردار صرف ہر شہادت پر اظہار افسوس اور خاموشی اختیار کرنا چاہیے؟ جموں و کشمیر میں گزشتہ 78 دنوں میں 11 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں فوج اور پولیس کے 13 اہلکار شہید ہوئے۔ 9 جون کو مسافر بس پر حملے میں 9 عقیدت مند مارے گئے تھے۔

One thought on “ڈوڈہ انکاؤنٹر:راہل اورپرینکا گاندھی نےمودی حکومت کوبنایانشانہ ،کہا۔ہم کب تک اپنے شہیدوں کی گنتے رہیں گےلاشیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *