Headlines

کونسی سی وزارت چاہئے؟ چراغ پاسوان نے بتائی اپنے دل کی بات، کہا: میری خواہش

کونسی سی وزارت چاہئے؟ چراغ پاسوان نے بتائی اپنے دل کی بات، کہا: میری خواہش

چراغ پاسوان نے کہا کہ میرے لیے وزیر اعظم کا پیار سب سے بڑھ کر ہے، بس وہ مجھے ملتا رہے ۔ جب مشکل وقت تھا، نامساعد حالات تھے ، تب بھی ان سے میری کوئی شکایت کوئی دوری نہیں تھی ، میرے لئے جوش کی بات ہے کہ میں اتنا خوش ہوں کہ میرے وزیراعظم تیسری مرتبہ حلف لے رہے ہیں ۔

پٹنہ : میرے والد کے جانے کے بعد یہ ایک بڑی جیت ہے ، ایک نئے نام کے ساتھ نئے نشان کے ساتھ میں الیکشن لڑا تھا ، ایک ایسا نشان جو حال ہی میں مجھے ملا تھا ، میرے والد جی کے جو بھی حامی ہیں، وہ پارٹی کے پرانے نشان کو پہچانتے تھے ، جانتے تھے، ایسے میں نشان کو گھر گھر تک پہنچانا ، میں مانتا ہوں کہ اس کا کریڈٹ پوری طرح سے میری پارٹی کے کارکنان کو جاتا ہے اور بہار کے لوگوں کو جاتا ہے جو ان نامساعد حالات میں بھی انہوں نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا ۔

یرے لیے وزیر اعظم کا پیار سب سے بڑھ کر ہے، بس وہ مجھے ملتا رہے ۔ جب مشکل وقت تھا، نامساعد حالات تھے ، تب بھی ان سے میری کوئی شکایت کوئی دوری نہیں تھی ، میرے لئے جوش کی بات ہے کہ میں اتنا خوش ہوں کہ میرے وزیراعظم تیسری مرتبہ حلف لے رہے ہیں ۔ ہم لوگوں نے جو پچھلے 70 ۔ 75 دن انتخابی تشہیر کے دوران محنت کی ہے، وہ ہدف تھا صرف مودی جی کو وزیراعظم بنانا ۔ میں نے پہلے سے ہی یہ سوچ رکھا تھا کہ 2024 میں مودی جی کو وزیراعظم بنانا ہے نہ صرف 24 بلکہ 2029 میں بھی بنائیں گے ۔ یہ اپنے آپ میں دوسری مرتبہ ایسا ہورہا ہے جب لگاتار کوئی تیسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لے رہا ہے ۔

میں کافی پوجا کرنے والا شخص ہوں ، مہادیو کا بھکت ہوں اور مہادیو نے مجھے بہت کچھ دیا ہے ، اس کے بعد میں کوئی خواہش نہیں رکھتا ، میرے یہ مودی جی کا میرے وزیر اعظم جی کا پیار بہت ہے ۔ این ڈی اے کا ہر ایک لیڈر مودی جی کے ساتھ ہے اور مضبوطی سے ہم سب سرکار بنائیں گے اور پانچ سالوں تک سرکار چلائیں گے ۔

One thought on “کونسی سی وزارت چاہئے؟ چراغ پاسوان نے بتائی اپنے دل کی بات، کہا: میری خواہش

  1. I just could not leave your web site before suggesting that I really enjoyed the standard information a person supply to your visitors Is gonna be again steadily in order to check up on new posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *