ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کو لے کر کانگریس نے کھولے پتے، 34 سیٹوں پر نام تقریبا طے
ہریانہ ریاستی کانگریس کے انچارج دیپک بابریا نے کہا کہ پیر کو کچھ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 34 سیٹوں پر ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ 15 ناموں پر منگل کو بحث کی جائے گی۔
چنڈی گڑھ : ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کو لے کر کانگریس کی طرف سے ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ہریانہ ریاستی کانگریس کے انچارج دیپک بابریا نے کہا کہ پیر کو کچھ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 34 سیٹوں پر ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ 15 ناموں پر منگل کو بحث کی جائے گی۔ دریں اثنا کانگریس لیڈر ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ 49 سیٹوں پر بات چیت ہوئی ہے، لیکن ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے، جب تک پارٹی صدر فہرست جاری نہیں کرتے، تب تک کچھ بھی یقینی نہیں ہے۔
کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی فہرست میں کچھ بڑے نام فائنل جیسے ہیں جیسے سابق وزیراعلی بھوپیندر ہڈا جو اپنی پرانی سیٹ گڑھی سمپلا سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ ریاستی کانگریس صدر ادے بھان ہوڈل بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ونیش پھوگٹ کے نام پر بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ وہ ونیش بتائیں گی کہ وہ لڑنا چاہتی ہیں یا نہیں لڑنا چاہتی ہیں۔
دیپک بابریا نے کہا کہ یہ میٹنگ منگل کو بھی جاری رہے گی اور شام کو اسکریننگ کی دوسری میٹنگ ہوگی۔ باقی 41 سیٹوں پر کل بحث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پرسوں تک ہماری لسٹ ووٹرز اور کارکنوں تک پہنچ جائے گی۔ ہم سب کے نام ایک ساتھ پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام ناموں کو منتخب کرنے کا معیار رہا کہ اتفاق راے قائم ہو اور امیدوار کی شبیہ ٹھیک ٹھاک ہو ۔ سروے میں اس کا نام ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ دو بار سے زیادہ ہارنے والوں پر بھی غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس کا بڑی ہار کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اس سے کنارہ کرنا ہوگا ۔ وہیں جو لیڈر دو بار سے زیادہ مرتبہ ہارے ہیں ، ان کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ پرسوں پوری فہرست جاری کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
trezor.io/start