Headlines

ہندوستانی فوج کے سامنے اب تھرائیں گے سارے دشمن، وزارت دفاع کا منصوبہ تیار، ملیں گے ہائی ٹیک ٹینک، رڈار اور طیارے

اب دشمن ممالک ہماری فوج سے ٹکرانے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔ ہندوستانی فوج کی طاقت میں بہت جلد اضافہ ہونے والا ہے، کیونکہ وزارت دفاع نے انتہائی ہائی ٹیک ٹینک، ریڈار اور نئے گشتی طیارے خریدنے کو منظوری دے دی ہے۔

ہندوستانی فوج کے سامنے اب تھرائیں گے سارے دشمن، وزارت دفاع کا منصوبہ تیار، ملیں گے ہائی ٹیک ٹینک، رڈار اور طیارے

نئی دہلی : اب دشمن ممالک ہماری فوج سے ٹکرانے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔ ہندوستانی فوج کی طاقت میں بہت جلد اضافہ ہونے والا ہے، کیونکہ وزارت دفاع نے انتہائی ہائی ٹیک ٹینک، ریڈار اور نئے گشتی طیارے خریدنے کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی حکومت کی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے 1.45 لاکھ کروڑ روپے کے دفاعی آلات کی خریداری کو منظوری دی ہے، جس میں سے 99 فیصد رقم مقامی سپلائرز سے خریداری پر خرچ کی جائے گی۔

اس نئی اسکیم کے تحت ہندوستانی فوج کے لیے 1,770  ایف آر سی وی ( فیوچر ریڈی کامبیٹ وہیکل) خریدی جائیں گی۔ یہ ایسا جنگی ٹینک ہوگا جس کے ذریعے آرمرڈ کور کو جدید بنایا جا سکے گا اور اس کی لاگت تقریباً 45000 کروڑ روپے ہوگی۔ یہ FRCVs انتہائی اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس ہوتے ہیں، جو متعدد ہتھیاروں کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ فوج اس وقت T-90، T-72 اور ارجن ٹینکوں کے ساتھ کام کر رہی ہے، جبکہ یہ FRCVs اب پرانے پڑ چکے T-72 ٹینکوں کی جگہ لیں گے۔

اس کے ساتھ ہی ڈی اے سی نے بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے 75,000 کروڑ روپے کی لاگت سے مزید سات پروجیکٹ-17B اسٹیلتھ فریگیٹس کی تعمیر کو بھی منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طیارہ بردار بحری جہاز INS وکرانت کے لیے 26 Rafale-M لڑاکا طیاروں کے حصول کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ان دو انجنوں والے ڈیک بیسڈ لڑاکا طیاروں کے سودے کی تخمینہ قیمت تقریباً 50,000 کروڑ روپے ہے۔

DAC فوجی خریداری کے لیے فیصلہ کرنے والا اعلیٰ ادارہ ہے، جو فوجی سازوسامان کی خریداری کی سمت میں پہلی منظوری دیتا ہے۔ اس کمیٹی نے منگل کو کل 1,44,716 کروڑ روپے کی 10 سرمایہ کے حصول کی تجاویز کو منظوری دی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ڈی اے سی نے فضائی اہداف کا پتہ لگانے، ٹریک کرنے اور ان پر حملہ کرنے کے لیے ایئر ڈیفنس فائر کنٹرول ریڈار کی خریداری کو منظوری دی ہے۔

2 thoughts on “ہندوستانی فوج کے سامنے اب تھرائیں گے سارے دشمن، وزارت دفاع کا منصوبہ تیار، ملیں گے ہائی ٹیک ٹینک، رڈار اور طیارے

  1. Your blog is a constant source of inspiration for me. Your passion for your subject matter is palpable, and it’s clear that you pour your heart and soul into every post. Keep up the incredible work!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *