urdu news today live
Headlines

18 بار پوچھ گچھ، 2 پولی گراف ٹیسٹ، سندیپ گھوش نے ڈاکٹر کی موت پر سی بی آئی کو کیا بتایا؟

18 بار پوچھ گچھ، 2 پولی گراف ٹیسٹ، سندیپ گھوش نے ڈاکٹر کی موت پر سی بی آئی کو کیا بتایا؟

 اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش بھی سی بی آئی کی جانچ کے دائرے میں ہیں۔ ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تفتیشی ایجنسی کو لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے بارے میں بتایا۔

کولکتہ: آر جی کر اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کی سی بی آئی کی جانچ کو 18 دن پورے ہوچکے ہیں۔ معاملہ اب بھی پیچیدہ ہی نظر آرہا ہے۔ اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش بھی سی بی آئی کی جانچ کے دائرے میں ہیں۔ ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تفتیشی ایجنسی کو لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے بارے میں بتایا۔ اس دوران ان کے دو پولی گراف ٹیسٹ بھی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 9 اگست کی صبح 10.20 بجے پی جی ٹی ڈاکٹر کی موت کی اطلاع ملی۔

فرسٹ ایئر کے ایک طالب علم نے صبح 9.30 بجے سیمینار ہال میں متاثرہ کی لاش پڑی دیکھی تھی۔ اس کے بعد صرف 10 منٹ بعد آر جی کر پولس آوٹ پوسٹ نے تالا پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اس دوران تقریباً 50 منٹ بعد تالا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی جنرل ڈائری نمبر 542 سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس نے صبح 10.10 بجے کیس درج کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی گھوش مسلسل 18 دنوں سے اپنی بات کو دہرا رہے ہیں۔

سندیپ گھوش نے سی بی آئی کو اس دن کے واقعہ کے بارے میں جو بتایا، اس کے مطابق آر جی کر میں ریسپیریٹری میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیت رائے تاپدار نے انہیں صبح 10 بجے فون کیا تھا۔ حالانکہ وہ شاور میں ہونے کی وجہ سے کال نہیں اٹھا پائے۔ گھوش نے بتایا کہ انہوں نے تاپدار کو صبح تقریباً 10.20 بجے فون کیا تھا۔ تب پہلی بار پی جی ٹی ڈاکٹر کی موت کا علم ہوا۔ اس کے بعد میں اسپتال پہنچا۔ اس دوران راستے میں کئی لوگوں اور تھانہ تالا کے ایس ایچ او کو فون کیا تھا۔ صبح 10.30 بجے وہاں سے جواب آیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں پہلے سے پتہ تھا ۔

گھوش نے جن دیگر لوگوں کو فون کیا تھا، ان میں ایم ایس وی پی سنجے وششٹھ، مریضوں کی بہبود کمیٹی کے چیئرمین سدیپتو رائے اور چیسٹ میڈیسن کے ایچ او ڈی ارونابھا دتہ چودھری تھے۔ گھوش نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے او سی سے جائے واردات کو محفوظ کرنے کے لیے کہا تھا۔ سابق پرنسپل کے مطابق وہ صبح گیارہ بجے کے قریب اسپتال پہنچے۔ اس دن اسپتال میں کئی ایسے لوگ موجود تھے جن کا تعلق آر جی کر سے نہیں تھا، لیکن گھوش کو جانتے تھے۔ وہ سب اسپتال پہنچ چکے تھے، اس سے پہلے کہ متاثرہ کے والدین کو اسپتال سے فون آتا کہ ان کی بیٹی نے ‘خودکشی’ کر لی ہے۔ کس نے انہیں اس واقعہ کی اطلاع دی اور کس نے فون کرنے والے کو ایسا کہنے کی ہدایت دی تھی…

سی بی آئی اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ جب پولیس آر جی کر اسپتال پہنچی تو گھوش وہاں کیوں نہیں تھے۔ گھوش کی کال کی تفصیلات کا مطالعہ کرنے کے علاوہ، تفتیش کار اسپتال کے انتظامی افسر سے بھی بات کر رہے ہیں۔ سی بی آئی کچھ اور پولی گراف ٹیسٹ بھی کر سکتی ہے۔ کلیدی ملزم سنجے رائے منتظمین کے کردار کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دے رہے ہیں، مرکزی ایجنسی 9 اگست کی صبح گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈز سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں ان میں سے دو کا پولی گراف ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

5 thoughts on “18 بار پوچھ گچھ، 2 پولی گراف ٹیسٹ، سندیپ گھوش نے ڈاکٹر کی موت پر سی بی آئی کو کیا بتایا؟

  1. Thanks a bunch for sharing this with all folks you actually recognize what you are talking about! Bookmarked. Kindly also discuss with my website =). We could have a link alternate arrangement among us!

  2. Hi there, just turned into alert to your blog thru Google, and located that it is really informative. I’m going to watch out for brussels. I will be grateful when you proceed this in future. Numerous other folks shall be benefited out of your writing. Cheers!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *