urdu news today live
Headlines

سی بی آئی نے ’ماسٹر مائنڈ‘ کو پکڑا، ’سالور‘ بنے MBBS کے دو طلبہ بھی گرفتار

urdu enewspaper

سی بی آئی نے ’ماسٹر مائنڈ‘ کو پکڑا، ’سالور‘ بنے MBBS کے دو طلبہ بھی گرفتار

حکام نے بتایا کہ ان گرفتاریوں کے ساتھ ایجنسی کی جانب سے مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق چھ مقدمات میں اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

نئی دہلی : سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نیٹ ، یوجی پیپر لیک معاملہ کے ماسٹر مائنڈ میں شامل این آئی ٹی جمشید پور سے ایک بی ٹیک گریجویٹ اور مبینہ طور پر ’سالور‘ کے طور پر کام کرنے والے ایم بی بی ایس کے دو طلبہ کو گرفتار کیا ہے ۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان گرفتاریوں کے ساتھ ایجنسی کی جانب سے مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق چھ مقدمات میں اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ ایم بی بی ایس کے دونوں طالب علموں کو ہفتے کے روز راجستھان کے بھرت پور کے ایک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سے گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کے طالب علم کمار منگلم بشنوئی اور سال اول کے طالب علم دیپندر شرما 5 مئی کو ہزاری باغ، جھارکھنڈ میں موجود تھے اور مبینہ طور پر پنکج کمار نامی انجینئر کے ذریعہ چوری کیے گئے سوالیہ پرچے کے لیے ‘سالور’ کے طور پر کام کر رہے تھے۔  کمار کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی)، جمشید پور سے بی ٹیک (الیکٹریکل) کی ڈگری حاصل کرنے والے ششی کانت پاسوان عرف ششی عرف پاسو،  کمار اور راکی ​​کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا، جنہیں پہلے گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

اس سے پہلے سی بی آئی نے جمعہ کو رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS) کے ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے طالب علم کو مبینہ طور پر ‘سالور ماڈیول’ کا حصہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا تھا کہ سوال نامہ حل کرنے والا گروہ ایک انجینئر کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا، جس نے NEET-UG کے سوال نامے چوری کئے تھے۔

One thought on “سی بی آئی نے ’ماسٹر مائنڈ‘ کو پکڑا، ’سالور‘ بنے MBBS کے دو طلبہ بھی گرفتار

  1. [u][b] Привет![/b][/u]
    [b]Мы готовы предложить документы техникумов[/b], которые расположены в любом регионе РФ. Вы имеете возможность заказать диплом от любого заведения, за любой год, в том числе документы СССР. Документы выпускаются на бумаге высшего качества. Это дает возможность делать настоящие дипломы, которые не отличить от оригиналов. Документы заверяются необходимыми печатями и штампами.
    [url=http://autoplus74.com/club/user/170/blog/390//]autoplus74.com/club/user/170/blog/390/[/url]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *