کون ہے وہ گیند باز، جس نے ٹی 20 میں تین رن پر 6 وکٹ لے کر رقم کی تاریخ، 5 گیندوں میں جیت گئی ٹیم
کون ہے وہ گیند باز، جس نے ٹی 20 میں تین رن پر 6 وکٹ لے کر رقم کی تاریخ، 5 گیندوں میں جیت گئی ٹیم
سنگاپور کے نوجوان لیگ اسپنر ہرش بھاردواج نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ ہرش نے منگولیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے میچ میں 4 اوورز میں صرف 3 رنز دیے اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نئی دہلی : سنگاپور کے نوجوان لیگ اسپنر ہرش بھاردواج نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ ہرش نے منگولیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے میچ میں 4 اوورز میں صرف 3 رنز دیے اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مردوں کی T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کسی بھی گیندباز کی دوسری بہترین گیند بازی ہے۔ اس دوران انہوں نے نائیجیریا کے پیٹر آہو کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2021 میں سیرا لیون کے خلاف 5 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس فہرست میں ملیشیا کے گیند باز ٹاپ پر ہیں۔ سیازرال ایڈرس نے چین کے خلاف 2024 T20 ورلڈ کپ ایشیا بی کوالیفائر میچ میں 8 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
17 سالہ ہرش بھاردواج نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو بار دو وکٹ لیے۔ پاور پلے میں منگولیا کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں جن میں سے 5 وکٹیں ہرش کی تھیں۔ منگولیا کی ٹیم 10 اوورز میں صرف 10 رنز پر سمٹ گئی۔ ان کے پانچ بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے جبکہ ان میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکا۔ ان کے پانچ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ چار بلے بازوں نے ایک ایک رن بنایا جبکہ دو بلے بازوں نے دو دو رنز بنائے۔ ہرش بھاردواج کی پیدائش 15 مئی 2007 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 10 T20 انٹرنیشنل میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
سنگاپور کے کپتان نے نوجوان اسپنر ہرش بھاردواج پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے میچ کا پہلا ہی اوور ہرش کو دیا۔ ہرش نے بھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں 2 اوور میڈن پھینکے۔ بقیہ دو اوورز میں 3 رنز ہی دئے اور منگولیا کے 6 ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا گیا۔ سنگاپور کی طرف سے ہرش کے علاوہ اکشے پوری نے دو جبکہ راہل اور رمیش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف 5 گیندوں میں کرلیا حاصل
11 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنگاپور کی ٹیم نے صرف 5 گیندوں میں جیت درج کر لی۔ انہوں نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے بھی اسی ٹورنامنٹ میں منگولیا کی ٹیم صرف 17 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف 14.3 اوورز میں 17 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں بھی ہندوستانی نژاد گیند باز نے کمال کیا تھا۔ آیوش شکلا نے منگولیا کے خلاف چاروں میڈن اوور پھینکے تھے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔
Как получить диплом стоматолога быстро и официально
[u][b] Привет![/b][/u]
Приобрести документ института
[url=http://s-s-o.ru/forum.php?PAGE_NAME=profile_view&UID=52966/]s-s-o.ru/forum.php?PAGE_NAME=profile_view&UID=52966[/url]
[url=http://mymink.5bb.ru/viewtopic.php?id=9006#p455163/]mymink.5bb.ru/viewtopic.php?id=9006#p455163[/url]
[url=http://asg-amt.phorum.pl/viewtopic.php?p=32664#32664/]asg-amt.phorum.pl/viewtopic.php?p=32664#32664[/url]
[url=http://danceway74.ru/users/36/]danceway74.ru/users/36[/url]
[url=http://sovetushka.forum2x2.ru/t28934-topic#63711/]sovetushka.forum2x2.ru/t28934-topic#63711[/url]
[u][b] Привет, друзья![/b][/u]
[b]Мы предлагаем дипломы[/b] любой профессии по приятным тарифам.
[url=http://anr.su/date/2018/05/26/]anr.su/date/2018/05/26[/url]
ledger app