آسٹریلیا کی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہار، ہندوستان کے بعد اب جنوبی افریقہ نے بھی روندا، بلے بازوں نے ٹیک دئے گھٹنے
آسٹریلیا کی ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہار، ہندوستان کے بعد اب جنوبی افریقہ نے بھی روندا، بلے بازوں نے ٹیک دئے گھٹنے
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں چیمپئن جیسا آغاز کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے کر یک طرفہ جیت درج کی۔
ئی دہلی : جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں چیمپئن جیسا آغاز کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے کر یک طرفہ جیت درج کی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کاک کی سنچری کی بدولت 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 311 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ٹاپ آرڈر بری طرح لڑکھڑانے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم 177 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ 134 رنز کی بڑی جیت کے ساتھ پروٹیز ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں ٹاس ہارکر بلے بازی کرنے کیلئے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کی۔ سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے لگاتار دوسرے میچ میں سنچری بنائی، جب کہ ایڈن مارکرم نے بھی نصف سنچری بنائی۔ ڈی کاک نے 106 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ وہیں ایڈن مارکرم نے 44 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔