Headlines

 بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، پاکستان کو اس کے گھر میں روندا

 بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، پاکستان کو اس کے گھر میں روندا

بنگلہ دیش نے پاکستان میں جا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف پہلی جیت ہے۔

نگلہ دیش نے پاکستان میں جا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف پہلی جیت ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 30 رنز کا معمولی ہدف 6.3 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے۔ پاکستان نے 12 ٹیسٹ جیتے تھے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔ بنگلہ دیش نے 14ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کی جانب سے ذاکر حسن اور شادمان اسلام نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے اچھی شروعات کی اور ساتویں اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے ٹیم کو یادگار جیت دلائی۔ پہلی اننگز میں 117 رنز کی برتری حاصل کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسری اننگز میں پاکستان کو 146 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 51 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اسپن بولنگ آل راؤنڈر مہدی حسن معراج نے دوسری اننگز میں 11.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 3 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شکیب نے 17 اوورز میں 44 رنز دیے۔

2 thoughts on “ بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، پاکستان کو اس کے گھر میں روندا

  1. hiI like your writing so much share we be in contact more approximately your article on AOL I need a specialist in this area to resolve my problem Maybe that is you Looking ahead to see you

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *