Headlines

شاہین شاہ آفریدی باہر! پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا کیا اعلان

شاہین شاہ آفریدی باہر! پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا کیا اعلان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جمعہ (30 اگست) سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے جمعرات کو اپنی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جمعہ (30 اگست) سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ آفریدی پہلے ٹیسٹ میچ میں پیس اٹیک کے لیڈر تھے۔ میر حمزہ اور ابرار احمد کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہیں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں موقع نہیں ملا تھا۔ میزبان پاکستان ٹیم دو میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہے۔

نظم الحسین شنٹو کی کپتانی والی بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ماہر اسپنر کو نہیں کھلایا جس کا اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے۔ پاکستانی ٹیم پہلی بار بنگلہ دیش کے ہاتھوں کسی ٹیسٹ میچ میں ہاری ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف غیر متوقع شکست کے بعد رواں سال پاکستان کی یہ دوسری چونکا دینے والی شکست تھی۔ لیگ اسپنر ابرار احمد کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم جم کر تنقید کی زد پر ہے۔ اب ابرار کو 12 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے 6 ٹیسٹ میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ شاہین آفریدی کو پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔

پاکستان کی 12 رکنی ٹیم: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا ۔

One thought on “شاہین شاہ آفریدی باہر! پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا کیا اعلان

  1. [u][b]Привет![/b][/u]
    [b]Приобрести диплом о высшем образовании.[/b]
    [url=http://telegra.ph/kupit-diplom-v-donecke-08-13-9/]telegra.ph/kupit-diplom-v-donecke-08-13-9[/url]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *