Headlines

شیکھر دھون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، کہا: اپنا چیپٹر ختم کررہا ہوں

شیکھر دھون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، کہا: اپنا چیپٹر ختم کررہا ہوں

 شیکھر دھون نے لکھا : میں اپنے کرکٹ کے سفر کا یہ باب ختم کر رہا ہوں۔ تو میں اپنے ساتھ لاتعداد یادیں لے کر جا رہا ہوں۔ محبت اور حمایت کے لیے شکریہ! جئے ہند!

ی دہلی : ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز شیکھر دھون نے انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ شیکھر گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ شیکھر دھون نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ شیکھر نے لکھا : میں اپنے کرکٹ کے سفر کا یہ باب ختم کر رہا ہوں۔ تو میں اپنے ساتھ لاتعداد یادیں لے کر جا رہا ہوں۔ محبت اور حمایت کے لیے شکریہ! جئے ہند!

شیکھر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیلو، آج میں ایک ایسے مقام پر کھڑا ہوں جہاں سے جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو صرف یادیں نظر آتی ہیں۔ میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ ہندوستان کے لیے کھیلوں۔ جو ہوا بھی۔ جس کے لیے میں بہت سے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ سب سے پہلے میرا خاندان، میرے بچپن کے کوچز۔ جن کے زیر سایہ میں نے کرکٹ سیکھی۔ میں انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ میں بی سی سی آئی کا بھی بہت شکر گزار ہوں، جس نے مجھے موقع دیا۔

2010 میں  دھون کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں ہندوستان کے لیے بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تھا۔ سال 2011 میں، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی اور 2013 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ 2013 دھون کے کیریئر کا بہترین سال رہا تھا۔ جب انہوں نے 26 ون ڈے میچوں میں 1162 رنز بنائے تھے۔ اسی سال چیمپیئنز ٹرافی میں دھون نے 5 میچوں میں 363 رنز بنائے تھے۔ ہندوستان اس سال تیسری بار آئی سی سی ایونٹ کا چیمپئن بنا تھا۔ اس کے بعد دھون کو مسلسل ٹیم میں مواقع ملتے رہے۔

دھون نے ہندوستان کے لیے 167 ون ڈے، 68 ٹی 20 اور 34 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 7 سنچریوں کی مدد سے 2315 رنز بنائے ہیں جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 17 سنچریوں کی مدد سے 6782 رنز بنائے ہیں۔ ٹی 20 میں دھون نے 11 نصف سنچریاں بنا کر 1759 رنز بنائے ہیں۔ دھون نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 10 دسمبر 2022 کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہیں کبھی ٹیم انڈیا میں موقع نہیں ملا۔

One thought on “شیکھر دھون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، کہا: اپنا چیپٹر ختم کررہا ہوں

  1. I loved as much as youll receive carried out right here The sketch is tasteful your authored material stylish nonetheless you command get bought an nervousness over that you wish be delivering the following unwell unquestionably come more formerly again since exactly the same nearly a lot often inside case you shield this hike

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *