Headlines

وزیراعظم مودی نے ٹیم انڈیا کو کیا فون، ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت پر دی مبارکباد، ہاردک ۔ سوریہ کی جم کر کی تعریف

وزیراعظم مودی نے ٹیم انڈیا کو کیا فون، ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت پر دی مبارکباد، ہاردک ۔ سوریہ کی جم کر کی تعریف

T-20 ورلڈ کپ میں جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے فون پر بات کی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے روہت شرما کو ان کی بہترین کپتانی کیلئے مبارکباد دی اور ان کے ٹی ٹوینٹی کیریئر کی تعریف کی

نئی دہلی :  T-20 ورلڈ کپ میں جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے فون پر بات کی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے روہت شرما کو ان کی بہترین کپتانی کیلئے مبارکباد دی اور ان کے ٹی ٹوینٹی کیریئر کی تعریف کی۔ انہوں نے فائنل میں وراٹ کوہلی کی اننگز اور ہندوستانی کرکٹ میں ان کے تعاون کی بھی سراہنا کی۔

وزیراعظم مودی نے ہاردک پٹیل کے آخری اوور اور سوریہ کمار یادو کے کیچ کی بھی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جسپریت بمراہ کے رول کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی کرکٹ میں ان کے تعاون کے لئے راہل ڈریوڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کپتان روہت شرما کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا : آپ بہترین کی علامت ہیں۔ آپ کی جارحانہ ذہنیت، بیٹنگ اور کپتانی نے ہندوستانی ٹیم کو ایک نئی جہت دی ہے۔ آپ کا ٹی ٹوینٹی کیریئر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج صبح آپ سے بات کرکے خوشی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *