Headlines

ونیش پھوگاٹ کو نہیں ملے گا سلور میڈل، خارج ہوئی اپیل

ونیش پھوگاٹ کو نہیں ملے گا سلور میڈل، خارج ہوئی اپیل

ونیش پھوگاٹ کی اپیل کو کورٹ آف آربیٹریشن میں مسترد کر دیا گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کو سلور میڈل نہیں دیا جائے گا۔ ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں فائنل سے قبل نااہل ہونا پڑا تھا۔

نئی دہلی : ونیش پھوگاٹ کی اپیل کو کورٹ آف آربیٹریشن میں مسترد کر دیا گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کو سلور میڈل نہیں دیا جائے گا۔ ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں فائنل سے قبل نااہل ہونا پڑا تھا۔ اس سے کروڑوں ہندوستانیوں کی امیدوں پر ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس کا فیصلہ 16 اگست کو آنا تھا۔ لیکن اس کا فیصلہ 14 اگست کو ہی آگیا ہے۔ کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹس (سی اے ایس) کے ایڈہاک ڈویژن نے ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کر دی۔ سی اے ایس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اگست 2024 کو ونیش پھوگاٹ کی طرف سے داخل کردہ درخواست کو خارج  کیا جاتا ہے ۔

ہندوستان کی ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں فائنل میں پہنچی تھیں۔ لیکن فائنل میچ سے پہلے جب ان کا وزن کیا گیا تو یہ 100 گرام زیادہ نکلا۔ اس کے بعد انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ توقع تھی کہ اپیل کے بعد وہ میڈل حاصل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا ہے۔

پوری دنیا کی نظریں ونیش پھوگاٹ پر جمی ہوئی تھیں۔ ہندوستانی خاتون ریسلر نے جو کر دکھایا وہ ہندوستانی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ وہ پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان تھیں جنہوں نے ہندوستان کے لیے اولمپک فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ساتویں میڈل سے چوکا ہندوستان

ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں کل 6 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں سے ایک تمغہ چاندی کا ہے اور باقی پانچ کانسے کے تمغے ہیں۔ اگر ونیش پھوگاٹ کو چاندی کا تمغہ ملتا تو ہندوستان کے پاس کل 7 تمغے اور 2 چاندی کے تمغے ہوجاتے۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہندوستان اولمپک میڈل کی فہرست میں 71 ویں نمبر پر رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *