Headlines

 ٹائم آوٹ کا درد لے کر سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوا سری لنکا، بنگلہ دپش پر سالوں رہے گا ’داغ

سری لنکن ٹیم ٹائم آؤٹ کا درد لے کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ وہیں مداحوں نے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب کو ان کی حرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے شاندار اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش نے اس میچ کو 3 وکٹوں سے جیتا۔

نئی دہلی : ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی اب اس نے سری لنکا کا بھی کھیل خراب کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہوئے اس میچ میں جوش و خروش کے ساتھ ساتھ ڈرامہ بھی دیکھنے کو ملا۔ سری لنکن ٹیم ٹائم آؤٹ کا درد لے کر ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی ریس  سے باہر ہو گئی ہے۔ وہیں مداحوں نے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب کو ان کی حرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے شاندار اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے آئی اور آتے ہی سری لنکا پر شکنجہ کس دیا۔ سری لنکا نے پہلے ہی اوور میں اپنا پہلا بلے باز کھو دیا۔ اس کے بعد کشل مینڈس بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے۔ تاہم سلامی بلے باز پتھم نسانکا اور سدیرا کے بلے سے 41-41 رنز کی اننگز دیکھنے کو ملی۔ اس کے بعد اینجلو میتھیوز ایک متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے۔ انہیں ٹائم آوٹ کی وجہ سے پویلین واپس بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد چرتھ اسلنکا نے کریز پر قدم رکھا اور گیند بازوں کی جم کر کلاس لی۔ انہوں نے اس میچ میں شاندار سنچری اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 280 رنز کا ہدف دیا۔

12 thoughts on “ ٹائم آوٹ کا درد لے کر سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوا سری لنکا، بنگلہ دپش پر سالوں رہے گا ’داغ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *