ٹیم انڈیافائنل میں پہنچنے میں ناکام، اب برانزمیڈل کے لیے اسپین سے ہوگا سامنا
ٹیم انڈیافائنل میں پہنچنے میں ناکام، اب برانزمیڈل کے لیے اسپین سے ہوگا سامنا
سنسنی خیز سیمی فائنل میں جرمنی نے ٹیم انڈیا کو 3-2 سے شکست دی اور اس کے ساتھ ہی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کو سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے ایک بار پھر انتظار کرنا پڑے گا۔ اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم کے پاس پیرس سے تمغہ جیت کر واپسی کا موقع ہے۔ ٹیم انڈیا اب برانز میڈل کے لیے مقابلہ کرے گی
ہندوستانی ہاکی ٹیم کو پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کا 44 سال بعد فائنل میں پہنچنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ سنسنی خیز سیمی فائنل میں جرمنی نے ٹیم انڈیا کو 3-2 سے شکست دی اور اس کے ساتھ ہی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کو سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے ایک بار پھر انتظار کرنا پڑے گا۔ اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم کے پاس پیرس سے تمغہ جیت کر واپسی کا موقع ہے۔ ٹیم انڈیا اب برانز میڈل کے لیے مقابلہ کرے گی جہاں اس کا مقابلہ 8 اگست کو اسپین سے ہوگا۔ گولڈ میڈل کے لیے جرمنی کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔
پہلا ہاف: ٹیم انڈیا برتری لینے کے بعد پیچھے رہ گئی
ہندوستانی ٹیم کےحوصلے بلند تھے، ٹیم نے آسٹریلیا اور برطانیہ کے خلاف لگاتار دو بڑے اور سخت مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹیم انڈیا نے ان بلند حوصلوں کو میدان میں لے کر ایک بہترین شروعات کی اور تیسرے ہی منٹ میں ہی ایک پنالٹی کارنر جیت لیا۔ تاہم اس میں کوئی گول نہ ہو سکا۔ اس کے بعد ساتویں۔آٹھویں منٹ کے درمیان ہندوستان کو لگاتار 3 پنالٹی کارنر ملے اور تیسرے میں کپتان ہرمن پریت نے طوفانی ڈریگ فلک سے گول کرکے ٹیم انڈیا کو برتری دلائی۔ یہاں سے ٹیم انڈیا نے کچھ اور کوششیں کیں لیکن جرمنی نے ا نہیں ناکام بنادیا۔
اس کے بعد دوسرے کوارٹر میں جرمنی نے مضبوط آغاز کیا اور 18ویں منٹ میں گونزالو پیلاٹ نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برابری پر پہنچا دیا۔ جرمنی کو دوسرے کوارٹر کے اختتام پر اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب ہندوستانی دفاعی کھلاڑی جرمن پریت سنگھ نے جرمن کھلاڑی کو ‘D’ کے اندر فالو کیا۔ یہاں جرمنی کو پنالٹی اسٹروک ملا اور اس نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی
جرمنی کا فیصلہ کن گول فل ٹائم سے پہلے
تیسرے کوارٹر میں ٹیم انڈیا نے آتے ہی دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور اس کا فائدہ اس وقت ملا جب 38ویں منٹ میں کپتان ہرمن پریت سنگھ کے پنالٹی کارنر پر سکھجیت سنگھ نے ڈی فلیکشن سے گول کر کے اسکور کو 2-2 سے برابر کر دیا۔ اس کوارٹر میں دوبارہ کوئی گول نہیں ہو سکا۔ اب نظریں آخری کوارٹر پر تھیں اور یہاں جرمنی نے اپنے حملے تیز کردیئے۔
اس کی وجہ سے اسے کئی پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن گول کیپر پی آر سریجیش سمیت پوری دفاعی لائن نے اسے ناکام بنا دیا۔ تاہم فل ٹائم سے 6 منٹ قبل جرمنی نے بائیں جانب سے شاندار موحول بنا کر گیند کو گول میں ڈال دیا اور 3-2 کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستانی ٹیم نے بقیہ منٹوں میں بہت کوشش کی لیکن 2 منٹ کے اندر ہی اس کے 2 شاٹس گول کے بالکل قریب سے چلے گئے اور ٹیم انڈیا میچ ہار گئی۔
[u][b] Привет, друзья![/b][/u]
[b]Заказать диплом ВУЗа.[/b]
[url=http://epicit.ru/page/3/]epicit.ru/page/3[/url]
[url=http://hekkelberg.com/купить-диплом-в-химках-не-тратя-5-лет-жи/]hekkelberg.com/купить-диплом-в-химках-не-тратя-5-лет-жи[/url]
[url=http://pumasoccershoesfans.com/read-blog/2160/]pumasoccershoesfans.com/read-blog/2160[/url]
[url=http://allonlinesport.ru/page/3/]allonlinesport.ru/page/3[/url]
[url=http://lamerpension.co.kr/www/bbs/board.php?bo_table=bod703&wr_id=152618/]lamerpension.co.kr/www/bbs/board.php?bo_table=bod703&wr_id=152618[/url]