Headlines

ٹیم انڈیا 12 سال بعد وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سری لنکا سے مقابلہ کے لیے تیار، کیا ورلڈ کپ میں دہرائی گی تاریخ؟

ئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کا 33 واں میچ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 2 نومبر کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کافی مضبوط پوزیشن میں ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ دونوں ٹیمیں تقریباً 12 سال بعد وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آخری بار ہندوستان اور سری لنکا 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئے تھے۔ پھر ہندوستان نے اپنے پڑوسی کو شکست دی اور 28 سال کے انتظار کے بعد ورلڈ کپ جیتا تھا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مقابلہ کون جیتا ہے؟ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنے کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 274 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ہدف 48.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔ 'مین آف دی میچ' بننے والے کپتان دھونی نے 79 گیندوں میں 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور چھکا لگا کر ٹیم کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔ گوتم گمبھیر نے 97 رنز کی اہم شراکت کی تھی۔

ورلڈ کپ 2023 کا 33 واں میچ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 2 نومبر کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تقریباً 12 سال بعد دونوں ٹیمیں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کیا ٹیم انڈیا 2011 کی تاریخ دہرا پائے گی؟

ئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کا 33 واں میچ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 2 نومبر کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کافی مضبوط پوزیشن میں ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ دونوں ٹیمیں تقریباً 12 سال بعد وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آخری بار ہندوستان اور سری لنکا 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئے تھے۔ پھر ہندوستان نے اپنے پڑوسی کو شکست دی اور 28 سال کے انتظار کے بعد ورلڈ کپ جیتا تھا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مقابلہ کون جیتا ہے؟

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنے کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 274 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ہدف 48.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔ ‘مین آف دی میچ’ بننے والے کپتان دھونی نے 79 گیندوں میں 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور چھکا لگا کر ٹیم کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔ گوتم گمبھیر نے 97 رنز کی اہم شراکت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *