Headlines

پیرس اولمپک میں بغیر گولڈ کے ختم ہوگیا ہندوستان کا سفر، میڈل ٹیلی میں ٹاپ 70 ممالک میں بھی نہیں ملی جگہ

پیرس اولمپک میں بغیر گولڈ کے ختم ہوگیا ہندوستان کا سفر، میڈل ٹیلی میں ٹاپ 70 ممالک میں بھی نہیں ملی جگہ

ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں 1 چاندی سمیت کل چھ تمغے جیتے ہیں۔ اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جب ہندوستانی ٹیم پیرس سے واپس آئے گی تو اس کے کھاتے میں 3 سال قبل منعقدہ ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے کم تمغے ہوں گے۔

ئی دہلی : پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کی مہم گولڈ میڈل کے بغیر ختم ہوگئی ہے۔ ہیوی ویٹ ریسلر ریتیکا ہڈا (76 کلوگرام زمرہ) کی شکست کے ساتھ ہی ہندوستان کی مزید تمغے جیتنے کی امیدیں ختم ہوگئیں۔ ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں 1 چاندی سمیت کل چھ تمغے جیتے ہیں۔ اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جب ہندوستانی ٹیم پیرس سے واپس آئے گی تو اس کے کھاتے میں 3 سال قبل منعقدہ ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے کم تمغے ہوں گے۔

پیرس اولمپکس میں ساتواں تمغہ جیتنے کی ہندوستان کی امیدیں ہفتہ کو ریتیکا ہڈا کی شکست کے ساتھ ٹوٹ گئیں۔ ریتیکا کو شکست دینے والی کرغزستانی پہلوان اگر فائنل میں پہنچ جاتی تو ہندوستانی پہلوان کو ریپیچز راؤنڈ میں موقع مل جاتا۔ کرغزستان کی ریسلر سیمی فائنل ہار گئی جس کے باعث ریتیکا ہڈا میڈل راؤنڈ سے باہر ہوگئیں۔

ہندوستان 71ویں نمبر پر رہا

ہندوستان نے ٹوکیو اولمپکس میں 1 گولڈ، 2 چاندی اور 4 کانسے کے تمغے جیتے تھے۔ تب ہندوستانی ٹیم تمغوں کی فہرست میں 48ویں نمبر پر تھی۔ اس بار ہندوستانی ٹیم 71ویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔ یہ نمبر مزید نیچے جا سکتا ہے کیونکہ 11 اگست کو 13 میڈل ایونٹس ہونے والے ہیں۔ ٹوکیو کے مقابلے پیرس اولمپکس کے تمغوں کی تعداد میں ہندوستان کے نیچے آنے کی سب سے بڑی وجہ گولڈ میڈل نہ جیتنا تھا۔ ہندوستان کو سلور میڈل بھی بھی صرف ایک ہی ملا، جو ٹوکیو اولمپکس کے چیمپئن نیرج چوپڑا نے جیتا ۔ ہندوستان کے پانچوں تمغے کانسے کے ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے شوٹنگ میں 3 کانسے کے تمغے جیتے۔ ایک ہاکی اور ایک ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

اب بھی جیت سکتا ہے 7 واں میڈل

پیرس اولمپک گیمز 11 اگست کو ختم ہو رہے ہیں۔ لیکن پیرس گیمز کے بعد بھی ہندوستان کے تمغوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے سی اے ایس سے چاندی کا تمغہ دینے کی اپیل کر رکھی ہے۔ اس بارے میں فیصلہ منگل کو آئے گا۔ اگر ونیش یہ اپیل جیت جاتی ہیں تو وہ چاندی کا تمغہ جیتنے والی ملک کی پہلی خاتون پہلوان بن جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 7 ہو جائے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہندوستان تمغوں کی تعداد میں 68ویں نمبر پر آجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *