Headlines

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر، اب جمعرات کی صبح دہلی پہنچ سکتی ہےٹیم انڈیا

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر، اب جمعرات کی صبح دہلی پہنچ سکتی ہےٹیم انڈیا

بارباڈوس میں سمندری طوفان کے خطرے نے حکومت کو ایئرپورٹ بند کرنے پر مجبور کردیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس سے پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹیم انڈیا بدھ کو وطن واپس آئے گی۔ تاہم اب بدھ کو کئی رپورٹس کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی بارباڈوس روانگی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔

بارباڈوس میں خراب موسم کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی میں کچھ دن کی تاخیر ہوئی ہے۔ روہت شرما کی ٹیم نے سنیچر کے روز فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر T20 ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتا تھا اور اسے اتوار کو ہندوستان کے لئے روانہ ہونا تھا، لیکن طوفان بیرل کی وجہ سے انہیں وہیں رہنا پڑا۔ بارباڈوس میں سمندری طوفان کے خطرے نے حکومت کو ایئرپورٹ بند کرنے پر مجبور کردیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس سے پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹیم انڈیا بدھ کو وطن واپس آئے گی۔ تاہم اب بدھ کو کئی رپورٹس کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی بارباڈوس روانگی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ کھلاڑیوں کے جمعرات کی صبح دہلی پہنچنے کی امید ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ٹیم انڈیا کو لینے کے لیے پہنچنے والی چارٹر فلائٹ ابھی تک بارباڈوس نہیں پہنچی۔AIC24WC (ایئر انڈیا چیمپئنز 24 ورلڈ کپ) کے نام سے ایئر انڈیا کی ایک خصوصی چارٹر پرواز ہندوستانی ٹیم، اس کے معاون عملے، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور بورڈ کے کچھ عہدیداروں اور ہندوستانی میڈیا کو واپس لانے کے لیے تیار ہے۔ یہ تمام افراد سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے بارباڈوس میں پھنسے ہوئے ہیں۔بی سی سی آئی نے ویڈیو شیئر کیا۔وہیں ، بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک اپ ڈیٹ بھی شیئر کیا، جس میں بتایا گیا کہ ٹرافی آخر کار گھر آ رہی ہے۔

روہت شرما کی زیرقیادت ٹیم نےسنیچر کے روز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے سنسنی خیز شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ چارٹر فلائٹ 2 جولائی کو نیو جرسی، امریکہ سے روانہ ہوئی تھی اور اب سے ایک گھنٹے بعد بارباڈوس پہنچنے کی توقع ہے۔ شیڈول کے مطابق، پرواز 3 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے یعنی دوپہر 2 بجے بارباڈوس سے اڑان بھرے گی۔ دہلی پہنچنے میں 16 گھنٹے لگیں گے۔ یعنی عالمی چیمپئن ٹیم انڈیا جمعرات کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے دہلی میں اترے گی۔ یہ تبھی ہو گا جب پرواز میں کوئی تاخیر نہ ہو۔

بارباڈوس کے گرانٹلے ایڈمز بین الاقوامی ہوائی اڈے نے منگل کو دوبارہ خدمات شروع کر دی ہے۔ اس سے پہلے، ہندوستانی ٹیم کو 2 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب روانہ ہونا تھا اور بدھ کو 7.45 بجے ( انڈین ٹائم) پہنچنا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کھلاڑیوں کو اعزاز دینے کی تیاری بھی کی جارہی ہے لیکن اس ایونٹ کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ سمندری طوفان بیرل اب کیٹیگری 5 سے گھٹ کر کیٹیگری 4 کا سمندری طوفان جمیکا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

11 thoughts on “ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر، اب جمعرات کی صبح دہلی پہنچ سکتی ہےٹیم انڈیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *