Headlines

جیو فون کال اے آئی کیا ہے، جس سے کال ریکارڈ تو ہوگی ہی ساتھ ہی ٹیکسٹ میں بھی اپنے آپ بدل جائیں گے لفظ

جیو فون کال اے آئی کیا ہے، جس سے کال ریکارڈ تو ہوگی ہی ساتھ ہی ٹیکسٹ میں بھی اپنے آپ بدل جائیں گے لفظ

یلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ کے چیئرمین آکاش امبانی نے جیو کی نئی سروس ‘Jio PhoneCall AI’ کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ اس کی مدد سے نہ صرف کسی بھی کال کو ریکارڈ اور ترجمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ AI اسے ٹرانسکرائب بھی کردے گا۔

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) مکیش امبانی نے جمعرات کو کمپنی کی 47ویں AGM میں شیئر ہولڈرز سے خطاب کیا اور کمپنی کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے سے واقف کرایا ۔ اس AGM میں ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ کے چیئرمین آکاش امبانی نے جیو کی نئی سروس ‘Jio PhoneCall AI’ کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ اس کی مدد سے نہ صرف کسی بھی کال کو ریکارڈ اور ترجمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ AI اسے ٹرانسکرائب بھی کردے گا۔ یعنی کالز کو ٹیکسٹ میں بھی تبدیل کیا جا سکے گا ۔ AI کالز کا اختصار کرنے میں بھی اہل ہوگا ۔ خاص بات یہ ہے کہ ان تمام کاموں کے لیے کسی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ریلائنس جیو انفوکام لمیٹید (آر آئی جی ایل) کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ Jio PhoneCall AI گروپ اور پرسنل دونوں کال پر کام کرے گا۔ Jio PhoneCall AI کے ذریعے کی گئی ریکارڈنگ Jio Cloud اسٹور پر محفوظ ہوگی۔ وہاں سے یوزرس کسی بھی وقت اس ریکارڈنگ تک رسائی حاصل کر سکے گا اور اسے شیئر بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “Jio PhoneCall AI کے ساتھ کوئی بھی اہم صوتی بات چیت کو آسانی سے پکڑ سکتا ہے اور ان تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، جس سے وہ کھوجنے ، شیئر کرنے اور کئی زبانوں میں قابل فہم بن جاتے ہیں۔”

کیسے کام کرے گا

جیو فون کال AI کا استعمال کرنا بہت آسان ہوگا۔ اس کے لیے جیو ایک نمبر جاری کرے گا، جسے فون میں محفوظ کرنا ہوگا۔ جیسے ہی کوئی کال آئے گی، Jio PhoneCall AI کی طرف سے ایک ویلکم میسیج آئے گا۔ یوزر کو کال ریکارڈ کرنے کے لیے ‘1’ دبانا ہوگا۔ اس کے بعد PhoneCall AI کال کی ریکارڈنگ اور ٹرانسکرائب کرتا رہے گا۔

اس کے علاوہ شفافیت کی خاطر بار بار بتاتا بھی رہے گا کہ کال ریکارڈ ہو رہی ہے۔ اگر یوزر کال کے کسی خاص حصے کو ریکارڈ نہیں کرنا چاہتا تو وہ ‘2’ دبا کر ایسا کر سکتا ہے۔ ‘3’ دبانے سے کال ریکارڈنگ بند ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *