موبائل میں غلطی سے ڈیلیٹ ہوگیا فون نمبر؟ گھبرائیے نہیں، ایسے کیجئے ری اسٹور، بہت کم لوگ جانتے ہیں طریقہ
موبائل میں غلطی سے ڈیلیٹ ہوگیا فون نمبر؟ گھبرائیے نہیں، ایسے کیجئے ری اسٹور، بہت کم لوگ جانتے ہیں طریقہ
اگر آپ سے کبھی غلطی سے فون نمبر ڈیلیٹ ہوجائے، تو گھبرائیں نہیں۔ کیونکہ اس کو ری کوور کرنے کا آپشن اینڈرائیڈ فونز میں دستیاب ہے۔
نئی دہلی : فون نمبر بہت اہم ڈیٹا ہوتا ہے۔ اس نمبر کے ذریعے ہی ہم کسی شخص سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر فون نمبر کے 10 میں سے ایک یا دو ہندسے بھی نہ ملیں تو اس کا پتہ لگانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ سے کبھی غلطی سے فون نمبر ڈیلیٹ ہوجائے، تو گھبرائیں نہیں۔ کیونکہ اس کو ری کوور کرنے کا آپشن اینڈرائیڈ فونز میں دستیاب ہے۔
پہلے ایک زمانہ تھا جب لوگ اپنی ڈائریوں میں لوگوں کے فون نمبر یا لینڈ لائن نمبر لکھ کر رکھتے تھے۔ تاہم اسمارٹ فونز کی آمد کے بعد یہ پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ اب لوگ ان نمبرات کو اپنے اسمارٹ فونز میں ہی محفوظ کرکے رکھ لیتے ہیں۔ لیکن، اسے محفوظ کرنا جتنا آسان ہوتا ہے، اسے ڈیلیٹ کرنا بھی اتنا ہی آسان ہوتا ہے۔ اگر آپ سے کبھی غلطی سے کوئی فون نمبر ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو گھبرائیں نہیں۔ کئی بار ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جب چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں فون ہوتا ہے۔ ڈیلیٹ ہوا نمبر دوبارہ سیو کیا جاسکتا ہے۔ اینڈرائیڈ فونز میں ایسا کرنا کافی آسان ہوتا ہے۔ تو آئیے کنٹیکٹ کو ری کوور کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔
ڈیلیٹ ہوئے نمبر کو اس طرح کریں ری کوور
اس کے لیے سب سے پہلے گوگل کنٹیکٹ ایپ کھولیں۔
پھر اسکرین کے اوپر دائیں کونے سے تھری ڈاٹ مینو پر ٹیپ کریں۔
مینو یہاں سے کھل جائے گا۔
اس مینو سے آپ کو Recycle Bin کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔
پھر آپ کو تمام ڈیلیٹ کئے گئے کنٹیکٹس نظر آجائیں گے۔
پھر آپ کو وہ نمبر سلیکٹ کرنا ہوگا جسے آپ ری کوور کرنا چاہتے ہیں۔
جیسے ہی آپ کنٹیکٹ پر ٹیپ کریں گے، آپ کو اسکرین کے نیچے ری اسٹور کا آپشن نظر آئے گا۔
جیسے ہی آپ اس پر ٹیپ کریں گے، وہ نمبر ری کوور ہو جائے گا۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
[url=https://modafinile.online/]can i buy modafinil over the counter[/url]
[url=https://baclofenx.online/]baclofen online[/url]